لیونگسٹن کی دھماکہ دار اننگز کے دم پر پنجاب نے جیت کے ساتھ IPL 2022 کو کہا الوداع
لیونگسٹن کی دھماکہ دار اننگز کے دم پر پنجاب نے جیت کے ساتھ IPL 2022 کو کہا کہا الوداع (PIC.PBKS/Instagram)
SRH vs PBKS Match Report: حیدرآباد کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے 15.1 اوور میں 5 وکٹوں پر 160 رنز بنالئے۔ یہ 14 میچوں میں پنجاب کی ساتویں جیت ہے جبکہ حیدرآباد کی چودہ میچوں میں آٹھویں ہار ہے۔
ممبئی : آئی پی ایل 2022 کے 70ویں اور آخری لیگ میچ میں پنجاب کنگز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ چار کوالیفائر ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا تھا، اس لیے یہ میچ محض ایک رسمی تھا۔ حیدرآباد کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے 15.1 اوور میں 5 وکٹوں پر 160 رنز بنالئے۔ یہ 14 میچوں میں پنجاب کی ساتویں جیت ہے جبکہ حیدرآباد کی چودہ میچوں میں آٹھویں ہار ہے۔ پنجاب کے لیے لیام لیونگسٹن نے 22 گیندوں پر سب سے زیادہ ناٹ آوٹ 49 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے فضل حق فاروقی نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔
158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ مجموعی اسکور میں 28 رنز کا اضافہ ہی ہوا تھا کہ سلامی بلے باز جانی بیئرسٹو فضل حق فاروقی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ بیئرسٹو 15 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پنجاب کو 66 کے اسکور پر دوسرا جھٹکا لگا۔ عمران ملک نے شاہ رخ خان کو 19 کے ذاتی اسکور پر واشنگٹن سندر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ شاہ رخ نے 10 گیندوں میں 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہوں نے شیکھر دھون کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت کی۔
کپتان مینک اگروال جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ مینک سندر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ مینک 4 گیندوں میں ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شیکھر دھون 32 گیندوں میں 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں فاروقی نے کلین بولڈ کیا۔
اس سے پہلے پنجاب کنگز کے گیند بازوں نے انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں پر 157 رنز پر روک کردیا۔ ارشدیپ سنگھ نے کفایتی گیند بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم میں اپنے انتخاب کا جشن مناتے ہوئے چار اوورز میں صرف 25 رنز دیے۔ ساتھ ہی ہرپریت برار نے چار اوورز میں 26 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پریم گرگ، راہل ترپاٹھی اور ایڈن مارکرم کو پویلین بھیجا۔
حیدرآباد کیلئے ابھیشیک شرما نے 43 رنز، راہل ترپاٹھی نے 20 رنز، ایڈم مارکرم نے 21 رنز، واشنگٹن سندر نے 25 رنز ، شیفرڈ نے 26 رنز ، پریم گرگ نے چار رنزاور پورن نے پانچ رنز بنائے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔