موہالی میں LSG کے بلے بازوں کا دھمال، ٹیم نے بنایا آئی پی ایل تاریخ کا سب سے بڑا اسکور

 آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنانے کا ریکارڈ اب ایل ایس جی کے نام ہو گیا ہے۔ اس سے قبل یہ خاص کامیابی رائل چیلنجرز بنگلور کے نام درج تھی۔

آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنانے کا ریکارڈ اب ایل ایس جی کے نام ہو گیا ہے۔ اس سے قبل یہ خاص کامیابی رائل چیلنجرز بنگلور کے نام درج تھی۔

آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنانے کا ریکارڈ اب ایل ایس جی کے نام ہو گیا ہے۔ اس سے قبل یہ خاص کامیابی رائل چیلنجرز بنگلور کے نام درج تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 (آئی پی ایل 2023) کا 38 واں میچ موہالی میں پنجاب کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ اس دلچسپ میچ میں ایل ایس جی کی ٹیم نے تیز بلے بازی کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنانے کا ریکارڈ اب ایل ایس جی کے نام ہو گیا ہے۔ اس سے قبل یہ خاص کامیابی رائل چیلنجرز بنگلور کے نام درج تھی۔ سال 2016 میں ٹیم نے گجرات لائنز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔ دوسری جانب آج پنجاب کنگز کے خلاف لکھنؤ کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

    آئی پی ایل میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ RCB کے پاس ہے:

    آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے نام درج ہے۔ آر سی بی نے یہ خاص کارنامہ 23 اپریل 2013 کو پونے واریئرز انڈیا کے خلاف حاصل کیا۔ اس میچ میں آر سی بی کے بلے بازوں نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔

    یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے رقم کی تاریخ لیکن نہیں بن پائے ایشیا کے سکندر، وراٹ کوہلی کا جلوہ برقرار

    علی گڑھ اور وارانسی میں بنے گا آئی پی ایل فین پارک، جیو سنیما کرے گا ڈیجیٹل اسٹریمنگ

    ایل ایس جی کے ستارے موہالی میں چمکے:

    موہالی میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایل ایس جی کے بلے بازوں نے زبردست بلے بازی کی۔ ٹیم کے لیے مڈل آرڈر میں دھماکے دار بیٹنگ کرتے ہوئے مارکس اسٹونیس نے 40 گیندوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی نصف سنچری اسکور کی۔ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے کائل میئرز بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کل 24 گیندوں کا سامنا کیا۔ اس دوران سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ان کے بلے سے 54 رنز کی عمدہ اننگز نکلی۔


    ان بلے بازوں کے علاوہ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے والے آیوش بدونی نے 24 گیندوں میں 43 اور چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے نکولس پورن نے 19 گیندوں میں 45 رنز کی شراکت داری کی۔ ٹیم کے لیے کپتان کے ایل راہول پنجاب کے خلاف کوئی خاص کرشمہ نہیں دکھا سکے۔ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے وہ صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: