اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایم ایس دھونی کے غصے سے ہل گئی ٹیم انڈیا، کہا۔ کوئی بھی کیوں نہ ہو، کردوں گا باہر، سابق کپتان جانئے کیوں برس پڑے

    ں۔ ٹیم انڈیا کے سابق فیلڈنگ کوچ آر سریدھر نے دھونی کے غصے کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔ 2014 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب فیلڈنگ کی وجہ سے دھونی نے ڈریسنگ روم میں موجود تمام کھلاڑیوں کی کلاس لگادی تھی اور کہا تھا کہ۔۔۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai
    • Share this:
      ایم ایس دھونی کی کپتانی کی آج بھی چرچا ہے۔ وہ Cool-Captain کے نام سے جانا جاتے ہیں۔۔ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود وہ اب بھی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق فیلڈنگ کوچ آر سریدھر نے دھونی کے غصے کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔ 2014 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب فیلڈنگ کی وجہ سے دھونی نے ڈریسنگ روم میں موجود تمام کھلاڑیوں کی کلاس لگادی تھی اور کہا تھا کہ چاہے کوئی بھی کیوں نہ ہو اگر ایسی کارکردگی رہی تو 2015 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا خواب بھول جانا۔

      آر سریدھر نے اپنی کتاب Coaching Beyond میں انکشاف کیا ہے کہ ایم ایس دھونی 2014 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران خراب فیلڈنگ سے بہت پریشان تھے۔ معاملہ دہلی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کا تھا۔ ہندوستانی ٹیم سیریز میں 0-1 سے پیچھے چل رہی تھی۔ دھونی نے 51 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 250 س کے پار پہنچایا تھا۔ جواب میں میں ویسٹ انڈیز کا اسکور ایک وقت میں 2 وکٹوں پر 170 رنز تھا لیکن اس نے اگلی 8 وکٹیں صرف 45 رنز پر گنوا دیں۔

      پاکستانی کرکٹر نے ہندوستان کیلئے ظاہر کی اپنی محبت، کہا: جب بھی ہندوستان میں کھیلتا ہوں تو


      اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلا۔
      ایم ایس دھونی نے میچ کے بعد کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے میچ میں بہت کچھ کھویا۔ ہمیں اپنا معیار بلند کرنا ہوگا۔ ہم نے اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلا۔ یہ ہمارے لیے آنکھیں کھولنے والا ہے۔ ہم یقینی طور پر میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے لیکن ہم ہار بھی سکتے تھے۔ سریدھر نے اپنی کتاب میں مزید لکھا ہے کہ دھونی اس کے بعد ڈریسنگ روم میں سخت ناراض ہوئے اور کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی فیلڈنگ اور فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے تو وہ ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے گا، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

      روہت شرما نے ٹیم انڈیا کیلئےکھیلے ہیں سب سےزیادہ ٹی 20 میچ، وراٹ اور دھونی کانام بھی شامل

      سریدھر نے لکھا کہ مہیندر سنگھ دھونی کے بیان سے یہ واضح تھا کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں فیلڈنگ کو کتنا اہم سمجھتے تھے اور وہ ٹیم سے کس طرح کے پرفارمنس کی توقع کر رہے تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: