ہوم » نیوز » اسپورٹس

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا ، زخمی ہوا یہ اسٹار کھلاڑی

ٹیم انڈیا کے سینئر وکٹ کیپر اور بلے باز ایم ایس دھونی نیٹ سیشن کے دوران زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان کے بائیں بازو میں معاون اسٹاف کے رکن راگھویندر سے تھرو ڈاون لینے کے دوران چوٹ لگ گئی ۔

  • Share this:
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا ، زخمی ہوا یہ اسٹار کھلاڑی
ٹیم انڈیا ۔ فائل فوٹو

آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ہندوستانی ٹیم کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہونےسے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹیم انڈیا کے سینئر وکٹ کیپر اور بلے باز ایم ایس دھونی نیٹ سیشن کے دوران زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان کے بائیں بازو میں معاون اسٹاف کے رکن راگھویندر سے تھرو ڈاون لینے کے دوران چوٹ لگ گئی ۔ دھونی نے نیٹ میں کافی طویل وقت تک بلے بازی کی پریکٹس کی ۔ ٹیم کے کھلاڑی مقررہ سیشن کے بعد تھروڈاون لے رہے تھے ۔

راگھویندر کی ایسی ہی ایک گیند دھونی کے بازو کے اگلے حصے میں لگ گئی ۔ اس تجربہ کار کھلاڑی کو کچھ درد ہوا اور احتیاط کے طور پر انہوں نے اس کے بعد بلے بازی نہیں کی ۔ یہ چوٹ سنگین ہے یا نہیں ، یا پھر پہلے ون ڈے میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے ، اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ آخری فیصلہ شام تک لئے جانے کی امید ہے۔

دھونی اگر دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو ریشبھ پنت کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی ، جو کہ ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر ہیں ۔ حالانکہ ٹیم انتظامیہ سبھی بلے بازی آپشنز کو پرکھنے کی کوشش کرے گی اور کے ایل راہل اور امباتی رائیڈو دونوں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں ۔

First published: Mar 01, 2019 04:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading