LSG vs DC: مارک ووڈ نے کھولا پنجا، وارنر کی نصف سنچری رائیگاں، لکھنو نے دہلی کو ہرایا
LSG vs DC: مارک ووڈ نے کھولا پنجا، وارنر کی نصف سنچری رائیگاں، لکھنو نے دہلی کو ہرایا (AP)
LSG vs DC: لکھنؤ سپر جائنٹس نے کائل میئرس اور تیز گیند باز مارک ووڈ کی بدولت پر آئی پی ایل 2023 کے تیسرے میچ میں دہلی کیپٹلز کو 50 رنز سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔
نئی دہلی : لکھنؤ سپر جائنٹس نے کائل میئرس اور تیز گیند باز مارک ووڈ کی بدولت پر آئی پی ایل 2023 کے تیسرے میچ میں دہلی کیپٹلز کو 50 رنز سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔ جہاں لکھنؤ کے میئرس نے نصف سنچری اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا تو وہیں مارک ووڈ نے اپنی خطرناک گیند بازی سے دہلی کیپٹلز کے بلے بازوں کو یکے بعد دیگرے پویلین کی راہ دکھائی ۔ دہلی کو 50 رنز کے اندر 3 بڑے جھٹکے لگ گئے تھے ۔ لکھنؤ کی دہلی پر یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں آئی پی ایل کے پچھلے سیزن میں 2 بار آمنے سامنے ہوئی تھیں اور دونوں مرتبہ کے ایل راہل کی سپر جائنٹس نے جیت حاصل کی تھی۔ سپر جائنٹس کی جانب سے ووڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے دئے گئے 194 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹوں پر 139 رنز ہی بنا سکی۔ دہلی کیپٹلز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ دہلی کو پہلا جھٹکا پانچویں اوور کی تیسری گیند پر لگا جب مارک ووڈ نے سلامی بلے باز پرتھوی شا کو 12 رنز کے ذاتی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد دہلی کو اسی اسکور پر دوسرا بھی جھٹکا لگا۔ ووڈ نے مچل مارش کو کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا۔ ووڈ نے سرفراز خان کی صورت میں اپنا تیسرا شکار کیا۔ سرفراز نے 4 رنز بنائے اور کرشنپا گوتم کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے ۔ دہلی کو وقفے وقفے سے وکٹیں گنوانے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ڈیوڈ وارنر 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل لکھنو کے سلامی بلے باز کائل میئرس نے 14 رنز کے اسکور پر ملنے والی لائف لائن کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 73 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی، لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے سست آغاز سے سنبھلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 193 رنز کا بڑا اسکور بنایا گیا ۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کی اننگز چھکوں سے بھری ہوئی تھی۔ ان کے بلے بازوں نے 16 چھکے اور صرف پانچ چوکے لگائے۔ میئرس کے علاوہ نکولس پوران نے 36 رنز بنائے جبکہ آخر میں آیوش بدونی نے سات گیندوں میں 18 رنز بنائے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔