உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میتھیو ہیڈن بنے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے ہیڈ کوچ ، فلینڈر گیند بازی کوچ

    میتھیو ہیڈن بنے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے ہیڈ کوچ ، فلینڈر گیند بازی کوچ ۔ (Instagram)

    میتھیو ہیڈن بنے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے ہیڈ کوچ ، فلینڈر گیند بازی کوچ ۔ (Instagram)

    آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑی میتھیو ہیڈن (Matthew Hayden) کو اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ (T20 World Cup) کے لیے پاکستان کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ورنن فلینڈر (Vernon Philander) کو گیند بازی کوچ بنایا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑی میتھیو ہیڈن کو اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ورنن فلینڈر کو گیند بازی کوچ بنایا گیا ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان کی میزبانی میں ہونے والا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ ہیڈن دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلیائی ٹیم کے ممبر رہے ہیں جبکہ فلینڈر سابق نمبر ون ٹیسٹ گیند باز ہیں ۔

      اس دوران سابق کپتان رمیز راجہ کو متفقہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے ۔ اس کے فورا بعد ہیڈن اور فلینڈر کو کوچنگ کی ذمہ داری سونپنے کی خبر آئی ۔ ہیڈن کا شمار آسٹریلیا کے عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 103 ٹیسٹ ، 161 ون ڈے اور 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں ۔

      ہیڈن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 30 سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کی مدد سے 8625 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ون ڈے میں 10 سنچریوں اور 36 نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 6133 رنز بنائے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 78 سے زیادہ کا رہا ۔ ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں ہیڈن نے 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 308 رنز بنائے ۔

      وہیں جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر فلینڈر نے اپنے کیریئر میں 8 نصف سنچریوں کی مدد سے 64 ٹیسٹ میچوں میں 1779 رنز بنائے جبکہ اس فارمیٹ میں مجموعی طور پر 224 وکٹیں حاصل کیں ۔ اس کے علاوہ ون ڈے میں انہوں نے 30 میچوں میں مجموعی طور پر 41 وکٹیں حاصل کیں ۔ انہوں نے 7 ٹی 20 انٹرنیشنل بھی کھیلے اور 4 وکٹ جھٹکے ۔

      قابل ذکر ہے کہ رمیز راجہ اگلے تین سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے اور احسان مانی کی جگہ لیں گے ۔ پی سی بی کے ساتھ رمیز کی یہ دوسری مدت کار ہوگی ۔ وہ 2003 سے 2004 تک بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رہ چکے ہیں ۔ بورڈ کا خصوصی اجلاس پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید کی صدارت میں ہوا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: