اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بنگلہ دیش کے کھلاڑی مہدی حسن نے ہندوستان کے خلاف کھیلی ریکارڈ اننگز، ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ہوا ایسا

    بنگلہ دیش کے کھلاڑی مہدی حسن نے ہندوستان کے خلاف کھیلی ریکارڈ اننگز، ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ہوا ایسا (AP)

    بنگلہ دیش کے کھلاڑی مہدی حسن نے ہندوستان کے خلاف کھیلی ریکارڈ اننگز، ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ہوا ایسا (AP)

    India VS Bangladesh : بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میچ میں سات وکٹوں کے نقصان کے پر 271 رنز بنائے ہیں ۔ مہدی حسن نے انتہائی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو اس اسکور تک پہنچایا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bangladesh
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جارہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو ایک کھلاڑی کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا ۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج نے لگاتار دوسرے میچ میں کچھ ایسا کردیا، جس کی وجہ سے ان کا نام تاریخ کے صفحات میں درج ہوگیا ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میچ میں سات وکٹوں کے نقصان کے پر 271 رنز بنائے ہیں ۔ مہدی حسن نے انتہائی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو اس اسکور تک پہنچایا ۔

      بنگلہ دیش کے مہدی حسن نے ہندوستان کے خلاف لگاتار دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ مشکل حالات میں بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کیلئے دھماکہ دار سنچری بنائی ۔ ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کیلئے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم نے 69 رنز پر 6 وکٹ گنوادئے تھے ۔ یہاں سے مہدی نے آکر محموداللہ کے ساتھ ایسی شراکت داری کی، جس نے میچ کا رخ ہی بدل دیا ۔ ساتویں وکٹ کیلئے 148 رنز اور آٹھویں وکٹ کیلئے 54 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت داری کرکے انہوں نے اسکور کو 271 رنز تک پہنچادیا۔

      یہ بھی پڑھئے: 145 سال .... 2477 میچ کے بعد ہوا ایسا، انگلینڈ ۔ پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ میں بدلی تاریخ


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی ہار سے کھلے ہندوستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جانے کے راستے، جانئے کیسے


      اس سے پہلے اتوار چار دسمبر کو کھیلے گئے ون ڈے میں مہدی حسن نے اپنی بلے بازی سے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا تھا ۔ ہندوستان کے خلاف 187 رنز کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری میزبان ٹیم نے 136 رنز پر نو وکٹ گنوا دئے تھے ۔ اس کے بعد مہدی نے مستفیض الرحمان کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کیلئے 50 سے زیادہ رنز کی شراکت داری کرکے میچ میں ٹیم کو جیت دلائی ۔

      بنگلہ دیش کیلئے مہدی نے دوسرے ون ڈے اننگز میں آخری گیند پر ایک رن لے کر سنچری پوری کی ۔ یہ ان کے ون ڈے کریئر کی پہلی سنچری ہے ۔ اس اننگز کے دوران 83 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے انہوں نے سنچری بنائی ۔ میرپور میں سنچری بنانے کے ساتھ ہی وہ آٹھویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ون ڈے میں سنچری بنانے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے صرف دوسرے بلے باز بن گئے ۔ اس سے پہلے آئرلینڈ کے سیمی سنگھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بناکر ایسا کرنے والے پہلے بلے باز بننے کا کمال کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: