ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : انتہائی دلچسپ میچ میں دوسرے سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب نے ممبئی کو دی مات

آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے دلچسپ میچ دبئی میں کنگس الیون پنجاب اور ممبئی انڈینس کے درمیان کھیلا گیا ، جہاں دو سپر اوور کے بعد فاتح ٹیم کا پتہ چلا اور کنگس الیون پنجاب نے ممبئی انڈینس کو مات دیدی ۔

  • Share this:
IPL 2020 : انتہائی دلچسپ میچ میں دوسرے سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب نے ممبئی کو دی مات
IPL 2020 : انتہائی دلچسپ میچ میں دوسرے سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب نے ممبئی کو دی مات

آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے دلچسپ میچ دبئی میں کنگس الیون پنجاب اور ممبئی انڈینس کے درمیان کھیلا گیا ، جہاں دو سپر اوور کے بعد فاتح ٹیم کا پتہ چلا اور کنگس الیون پنجاب نے ممبئی انڈینس کو مات دیدی ۔ دراصل ٹاس جیت کر پہلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے 176 رن بنا کر پنجاب کو جیت کیلئے 177 رنوں کا ہدف دیا ، جس کے جواب میں کنگس الیون پنجاب بھی چھ وکٹ کے نقصان پر 176 رن ہی بناسکی اور میچ برابری پر ختم ہوکر سپر اوور میں چلا گیا ۔


پہلے سپر اوور میں پنجاب نے پانچ رن بنائے اور ممبئی انڈینس کو چھ رنوں کا ہدف دیا ، جس کے جواب میں ممبئی بھی پانچ رن ہی بناسکی اور پہلا سپر اوور بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی ہوگیا ، جس کے بعد دوسرا سپر اوور کھیلا گیا ۔ دوسرے سپر اوور میں ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گیارہ رن بنائے اور پنجاب کو جیت کیلئے بارہ رنوں کا ہدف دیا ۔ جواب میں کرس گیل نے پہلی گیند پر چھکا لگایا اور پھر تیسری اور چوتھی گیندوں پر مینک اگرول نے لگاتار دو چوکے لگا کر پنجاب کو جیت دلادی ۔


کنگس الیون پنجاب نے ممبئی انڈینس کو مات دیدی ۔
کنگس الیون پنجاب نے ممبئی انڈینس کو مات دیدی ۔


اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے کوئنٹن ڈی کاک کی نصف سنچری اور آخر میں کیرون پولارڈ کی طوفانی اننگز کی بدولت چھ وکٹ پر 176 رن بنائے ۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 53 رن ، روہت شرما نے 9 رن ، ایشان کشن نے 7 رن ، کرونال پانڈیا نے 34 رن ، ہاردک پانڈیا نے 8 رن ، کیرون پولارڈ نے 34 رن اور ناتھن کلٹرنائل نے 24 رن بنائے ۔

ہدف کے تعاقب میں اتری کنگس الیون پنجاب کیلئے کپتان کے راہل نے شاندار اننگز کھیلی ۔ کے ایل راہل نے 77 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں مینگ اگروال نے 11 رن ، کرس گیل نے 24 رن ، نکولس پورن نے 24 رن ، دیپک ہوڈا نے 23 رن اور کرس جورڈن نے 13 رن بنائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 19, 2020 12:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading