ہوم » نیوز » اسپورٹس

خود سے بڑی عمر کی خاتون سے ہوئی اس لیجنڈ کرکٹر کو محبت ، اسسٹنٹ سے بھی تھے تعلقات!

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک فیشن ڈیزائنر پپ ایڈورڈس کے ساتھ بانڈی بیچ پر نظر آئے ۔ 40 سال کی پپ ایڈورڈس مائیکل کلارک سے لپٹی ہوئی نظر آئیں ۔

  • Share this:
خود سے بڑی عمر کی خاتون سے ہوئی اس لیجنڈ کرکٹر کو محبت ، اسسٹنٹ سے بھی تھے تعلقات!
خود سے بڑی عمر کی خاتون سے ہوئی اس لیجنڈ کرکٹر کو محبت ، اسسٹنٹ سے بھی تھے تعلقات!

سال 2015 میں آسٹریلیا کو ورلڈ کپ فاتح بنانے والے کپتان مائیکل کلارک (Michael Clarke) ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں ۔ مائیکل کلارک آسٹریلیا کی ایک فیشن ڈیزائنر پپ ایڈورڈس کے ساتھ دیکھے گئے ہیں ۔ خبروں کے مطابق کلارک اور پپ ایڈورڈس کا معاشقہ چل رہا ہے ۔ بتا دیں کہ حال ہی میں مائیکل کلارک کا اپنی اہلیہ سے طلاق ہوا ہے اور گزشتہ دو مہینے سے وہ پپ ایڈورڈس کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔


ڈیلی میل کی ایک خبر کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک فیشن ڈیزائنر پپ ایڈورڈس کے ساتھ بانڈی بیچ پر نظر آئے ۔ 40 سال کی پپ ایڈورڈس مائیکل کلارک سے لپٹی ہوئی نظر آئیں ۔ کلارک ایک پزا ریستوراں میں بھی گئے تھے ، جہاں انہوں نے پپ ایڈورڈس کے 13 سال کے بیٹے سے بھی ملاقات کی ۔


مطابق کلارک اور پپ ایڈورڈس کا معاشقہ چل رہا ہے ۔ فوٹو کریڈٹ : ڈیلی میل ۔
مطابق کلارک اور پپ ایڈورڈس کا معاشقہ چل رہا ہے ۔ فوٹو کریڈٹ : ڈیلی میل ۔


بتادیں کہ مائیکل کلارک کے کئی خواتین کے ساتھ رشتے رہے ہیں ۔ اس سے پہلے ان کے بارے میں میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کے اپنی اسسٹنٹ ساشا سے بھی تعلقات تھے ۔ ساشا ، مائیکل کلارک کی کرکٹ اکیڈمی کا کام کاج سنبھالتی ہیں ۔ ساشا اور کلارک کی تصویر میڈیا میں لیک ہوئی تھی ، جس میں یہ دونوں ایک لگزری یاٹ میں لیٹے ہوئے تھے ۔

بتادیں کہ کلارک نے سال 2012 میں ایک کاروباری خاتون اور ماڈل کائلی بالڈی سے شادی کی تھی ۔ لیکن اس کے بعد دونوں کے رشتے میں تلخی آگئی اور اس کے بعد دونوں اب الگ الگ ہوگئے ہیں ۔
First published: Jun 22, 2020 08:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading