ہوم » نیوز » اسپورٹس

جس نے پاکستانی ٹیم کو بنایا تھا چمپئن ، اب وہی گرین شرٹس کو ہرانے کیلئے اس ٹیم کی بنائے گا حکمت عملی

جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی مکی آرتھر سری لنکا ٹیم کے چیف کوچ بنائے گئے۔ آرتھر 11 دسمبر سے پاکستان کے ساتھ ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران سری لنکا ٹیم سے جڑیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 05, 2019 11:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جس نے پاکستانی ٹیم کو بنایا تھا چمپئن ، اب وہی گرین شرٹس کو ہرانے کیلئے اس ٹیم کی بنائے گا حکمت عملی
مکی آرتھر ۔ فائل فوٹو : اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی مکی آرتھر جمعرات کے روز سری لنکا ٹیم کے چیف کوچ بنائے گئے۔ آرتھر 11 دسمبر سے پاکستان کے ساتھ ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران سری لنکا ٹیم سے جڑیں گے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے آج یہ اعلان کیا۔


آرتھر کو دو سال کے لئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ اس برس اگست میں ایس ایل سی نے سابق تیز گیند باز رومیش رتنائیكے کو ٹیم کا عبوری کوچ بنایا تھا۔ سری لنکا نے چیف کوچ چنڈكا هتھوراسنگھا کو اس سال انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔


آرتھر اس سے پہلے 2005 سے 2010 تک جنوبی افریقہ، 2011 سے 2013 تک آسٹریلیا اور حال ہی میں پاکستان ٹیم کے چیف کوچ رہ چکے ہیں۔ آرتھر کی مدت کار کے دوران ہی 2017 میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی ، لیکن ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا معاہدہ آگے نہیں بڑھایا تھا۔


سری لنکا کے چیف کوچ مقرر ہونے پر آرتھر نے کہا کہ میں نے پاکستان کے ساتھ بہترین تین سال گزارے۔ اس کے بعد مجھے کچھ وقت آرام چاہیے تھا۔ سری لنکا کی ٹیم میں کوچ کا عہدہ خالی تھا اور میں نے اس کے بارے میں بات شروع کی۔ میں اس ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔
First published: Dec 05, 2019 11:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading