پاکستان کا کوچ بننا غیر ملکی لیجنڈ کو پڑا مہنگا، بیوی نے چھوڑا ساتھ، ہار کے بعد پی سی بی نے چھینا عہدہ
پاکستان کا کوچ بننا غیر ملکی لیجنڈ کو پڑا مہنگا، بیوی نے چھوڑا ساتھ، ہار کے بعد پی سی بی نے چھینا عہدہ ۔ تصویر : AP
Pakistan Cricket News: جنوبی افریقہ کے تجربہ کار کوچ مکی آرتھر کے بارے میں ایک کہانی بھی کافی مشہور ہوئی۔ انہیں 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، جب کہ ان کو معاہدے میں توسیع کی امید تھی۔
نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئے روز کوئی نہ کوئی خبر آتی رہتی ہے۔ ٹیم سے تنازعات کا وابستہ ہونا عام بات ہے اور نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ کوچ کا بھی اندر اور باہر ہونا عام بات ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر رمیز راجہ کو بھی چھٹی دے دی گئی تھی۔ جنوبی افریقہ کے تجربہ کار کوچ مکی آرتھر کے بارے میں ایک کہانی بھی کافی مشہور ہوئی۔ انہیں 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، جب کہ ان کو معاہدے میں توسیع کی امید تھی۔
مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت جوائن کیا تھا ، جب ٹیم کو ایک سمت کی ضرورت تھی۔ سال 2019 ان کے لئے کافی افسوسناک تھا کیونکہ جس کرکٹ بورڈ کے ساتھ انھوں نے ٹیم کی بہتری کیلئے کام کیا، اسی نے انہیں ایک ہی جھٹکے میں باہر کر دیا۔ سال 2019 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ناک آؤٹ میں پہنچنے میں ناکام رہی تھی۔ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں ٹیم 9 میں سے صرف 5 میچ جیت سکی تھی۔ ایک پاکستانی اخبار کے رپورٹر کے مطابق مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی تباہ ہو گئی۔ تین سال کے دوران وہ پاکستان میں ٹیم کے ساتھ کام کر رہے تھے، وہ اپنے خاندان کیلئے وقت نہیں نکال سکے تھے ۔ پاکستان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا نقصان یہ ہوا کہ آرتھر کی اہلیہ نے انہیں چھوڑ دیا۔
جیو سپر ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دی جانے والی خدمات سے مطمئن تھے ، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی۔ جب مکی آرتھر کو اس بارے میں بتایا گیا تو وہ مایوس ہوگئے تھے اور ان کی آنکھیں بھی نم ہوگئی تھیں۔
پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے مکی کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا ۔ وہ اس کو حل نہیں کر پاتے تھے اور کبھی بھی کھلاڑیوں پر غصہ بھی نکلتا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔