உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرکٹ میدان میں لڑائی، مشیل جانسن نے یوسف پٹھان کو دیا دھکا، امپائر کو کرنی پڑی مداخلت، دیکھئے ویڈیو

    کرکٹ میدان میں لڑائی، مشیل جانسن نے یوسف پٹھان کو دیا دھکا، امپائر کو کرنی پڑی مداخلت، دیکھئے ویڈیو

    کرکٹ میدان میں لڑائی، مشیل جانسن نے یوسف پٹھان کو دیا دھکا، امپائر کو کرنی پڑی مداخلت، دیکھئے ویڈیو

    Legends League Cricket: اس واقعہ کا ایک ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں یوسف کو جانسن کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور پھر تیز گیند باز انہیں زور سے دھکا دیدیتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      جودھ پور: لیجنڈز لیگ کرکٹ 2022 کے دوسرے سیزن میں اتوار کو جودھ پور کے برکت اللہ خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بھیلواڑہ کنگز اور انڈیا کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران میدان میں موجود آل راؤنڈر یوسف پٹھان اور مچیل جانسن کے درمیان زبانی جنگ ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

      اس واقعہ کا ایک ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں یوسف کو جانسن کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور پھر تیز گیند باز انہیں زور سے دھکا دیدیتے ہیں۔ اس کے فوراً بعد امپائر کو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مداخلت کرنا پڑی اور وہ جانسن کو دوسری طرف لے گئے۔


      یہ بھی پڑھئے: جنوبی افریقہ کے خلاف ناک سے خون آنے کے بعد بھی کپتانی میں ڈٹے رہے روہت شرما، ویڈیو وائرل


       

      یہ بھی پڑھئے: مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی سے نہیں ہوا جو کام ، روہت شرما نے وہ کردیا دکھایا


      ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ جو کچھ ہوا اس سے منتظمین بالکل خوش نہیں ہیں اور آئی سی سی کے قوانین کے مطابق جانسن پر میچ کے لئے پابندی لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔

       

      اس دوران نیوزی لینڈ کے سابق کپتان راس ٹیلر اور ویسٹ انڈیز کے اسٹار ایشلے نرس کی نصف سنچریوں کی بدولت انڈیا کیپٹلز نے بھیلواڑہ کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: