ہندوستان دورہ سے پہلے آسٹریلیا کو لگا جھٹکا، میکسویل کے بعد یہ کھلاڑی تین مہینے کیلئے میدان سے باہر
ہندوستان دورہ سے پہلے آسٹریلیا کو لگا جھٹکا، میکسویل کے بعد یہ کھلاڑی تین مہینے کیلئے میدان سے باہر ۔ Mitchell marsh instagram
آسٹریلیا کو اگلے سال ہندوستان دورہ پر آنا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان اس دورے پر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے ۔ اس دورے سے پہلے ہی آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔
نئی دہلی : آسٹریلیا کو اگلے سال ہندوستان دورہ پر آنا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان اس دورے پر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے ۔ اس دورے سے پہلے ہی آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ آل راونڈر مچیل مارش اپنے بائیں ٹخنے کی سرجری کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے ۔ اس سے پہلے پچھلے مہینے گلین میکسویل کا پاوں ٹوٹ گیا تھا ۔ ان کے پاوں کی سرجری ہوئی ہے اور ان کے اگلے سال فروری ۔ مارچ میں ہونے والے ہندوستان دورے پر جانے کا امکان کافی کم ہے ۔ خود میکسویل نے یہ بات کہی تھی ۔
مارش کے بھی تین مہینے تک میدان سے دور رہنے کا امکان ہے ۔ اس 31 سال کے آل راونڈر نے ہڈی کے ڈھیلے ٹکڑوں کو ہٹانے اور کارٹیلیز کی مرمت کیلئے اپنے بائیں ٹخنے پر کیہول سرجری کروائی ہے ۔ اسی وجہ سے وہ ہندوستان کے خلاف اگلے سال ٹیسٹ سیریز شاید ہی کھیل پائیں ۔ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مارش ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے فٹ ہوجائیں گے اور وہ اس سیریز کا حصہ رہیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ مارش کافی دنوں سے ٹخنے کی اس چوٹ سے پریشان تھے ۔ ان کی یہ چوٹ اس سال اگست میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران پھر سے ابھر آئی تھی ۔ اسی وجہ سے وہ ایک مہینے کیلئے میدان سے دور رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں متاثر ہوئی تھیں اور وہ ٹورنامنٹ میں زیادہ گیند بازی نہیں کرپائے تھے ۔
بیلی نے ایک بیان میں کہا کہ مچیل ہماری ٹیم کا اہم رکن ہے اور ہم سرجری کے بعد ریہیب پروسیس میں ان کی پوری مدد کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ وہ مارچ میں ہندوستان کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیائی ٹیم کے سلیکشن کیلئے دستیاب رہیں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔