اپنا ضلع منتخب کریں۔

    6 سال کی مہک فاطمہ کی بلے بازی کا ہر کوئی دیوانہ، متالی راج نے کی مدد کی پیشکش

    اس بچی کا نام مہک فاطمہ (Mehak Fatima) ہے، جو کیرلا کے کوجھیکوڈ سے آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس بچی کی بلے بازی کے کئی ویڈیو وائرل ہوچکے ہیں۔

    اس بچی کا نام مہک فاطمہ (Mehak Fatima) ہے، جو کیرلا کے کوجھیکوڈ سے آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس بچی کی بلے بازی کے کئی ویڈیو وائرل ہوچکے ہیں۔

    اس بچی کا نام مہک فاطمہ (Mehak Fatima) ہے، جو کیرلا کے کوجھیکوڈ سے آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس بچی کی بلے بازی کے کئی ویڈیو وائرل ہوچکے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کرکٹ ہمیشہ سے ہندوستان میں سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے کھیلوں میں سے ایک رہا ہے۔ یہ بچوں کو بھی سب سے زیادہ اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ حال ہی میں ایک 6 سالہ بچی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بے حد شاندار بلے بازی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس بچی کے ویڈیو پر آنند مہندرا، متالی راج اور جیمیما روڈرگس جیسے عظیم شخصیات کی نگاہیں بھی گئی ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اس ننہی بچی کی تعریف کی ہے، بلکہ اس کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

      اس بچی کا نام مہک فاطمہ (Mehak Fatima) ہے، جو کیرلا کے کوجھکوڑ سے آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس بچی کی بلے بازی کے کئی ویڈیو وائرل ہوچکے ہیں۔ مہک فاطمہ کے نام کا ایک انسٹا گرام اکاونٹ ہے، جس پر اس بچی کے سبھی ویڈیو دیکھے جاسکتے ہیں۔ مہک فاطمہ ان ویڈیو میں روٹین ڈرل کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیڈ، ہیلمیٹ اور گلبس جیسے سیفٹی گیئرس کا استعمال کرکے شاندار بلے بازی بھی کرتی ہیں۔



      مہک فاطمہ کی صلاحیت ان کی بلے بازی میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے، کیونکہ وہ کئی شاٹس، اسٹریٹ ڈرائیو اور پُل شاٹس کو بے حد شاندار انداز میں کھیلتی ہیں۔ مہک فاطمہ کے ویڈیو نے کافی سرخیاں بٹوری ہیں اور یہاں تک کہ ہندوستانی کرکٹر جیمیما روڈرگس اور متالی راج کی توجہ بھی مرکوز کی ہے۔ کئی دیگر لوگوں نے بھی اس ’اسمال ونڈر گرل‘ کے لئے کمنٹس کئے ہیں۔ متالی راج نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’مہک فاطمہ کے پاس ان کی حمایت اور آشیرواد (نیک خواہشات) دونوں ہیں اور کھیل کو آگے بڑھانے کے لئے پُرجوش سبھی چھوٹی لڑکیوں کو ہمیشہ ان کا آشیرواد ملتا ہے۔  تجربہ کار بلے باز نے تب مہک فاطمہ کے والدین سے انہیں کسی بھی مدد کی ضرورت کے بارے میں سیدھے طور پر کرنے کی گزارش کی ہے۔

      مہک فاطمہ نے تقریباً 7 ماہ پہلے کھیلنا شروع کیا تھا۔ انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں مہک فاطمہ کی ماں خدیجہ نے بتایا، ’مہک نے اپنے والد سے پوچھا تھا کہ کیا آپ مجھے اس لئے نہیں سکھا رہے ہو، کیونکہ میں ایک لڑکی ہوں‘؟ تبھی اس کے والد کو احساس ہوا کہ مہک فاطمہ کی بھی کھیل میں دلچسپی ہے‘۔ تب سے وہ رسمی طور پر کرکٹ ٹریننگ کے لئے جا رہی ہے۔ فیملی میں بھی کرکٹ چلتا ہے۔ مہک فاطمہ کے والد منیر نے بھی دعویٰ کیا کہ 13 سال کی عمر میں وہ کالی کٹ یونیورسٹی کے لئے کھیلتے تھے۔ اور ان کے بھائی نے بھی 18 ماہ کی چھوٹی سی عمر میں بلے اور گیند سے کھیلنا شروع کردیا تھا۔

      مہک فاطمہ کی ماں خدیجہ نے کہا، ’فاطمہ اب کرکٹ کے تئیں اتنی متوجہ ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ سارا دن ان کے گھر کے اندر بھی کھیلتی ہیں۔ وہ مستقبل میں کرکٹر بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔ وہ اسمرتی مندھانا کی بہت بڑی مداح ہے۔ وہ ان کے ویڈیو دیکھتی ہے۔ ان کا کرکٹ کھیلنا اور شاٹ کھیلنا ہمیں بتاتا ہے کہ وہ اس کے جیسا بننا چاہتی ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: