உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket News: بین اسٹوکس کے بعد اب معین علی بھی لیں گے ونڈے سے ریٹائرمنٹ؟ کہا: یہ فارمیٹ طویل اور بورنگ

    Cricket News: بین اسٹوکس کے بعد اب معین علی بھی لیں گے ونڈے سے ریٹائرمنٹ؟ کہا: یہ فارمیٹ طویل اور بورنگ  (AFP)

    Cricket News: بین اسٹوکس کے بعد اب معین علی بھی لیں گے ونڈے سے ریٹائرمنٹ؟ کہا: یہ فارمیٹ طویل اور بورنگ (AFP)

    Cricket News: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے حال ہی میں ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔ 35 سالہ معین علی بھی اب اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مصروف کرکٹ کیلنڈر کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا تو وہ ون ڈے میں زیادہ نہیں کھیل پائیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دنیا کے بہت سے موجودہ اور سابق کرکٹرز نے ون ڈے فارمیٹ کی مطابقت اور مستقبل کے بارے میں بات کی ہے۔ انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس پہلے ہی اس فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ اب ان کی ٹیم کے ایک اور آل راؤنڈر نے ون ڈے فارمیٹ کو طویل اور بورنگ قرار دیا ہے۔ ایسے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا وہ بھی اسٹوکس کی طرح ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ بات ہو رہی ہے انگلینڈ کے تجربہ کار معین علی کی، جو مسلسل کرکٹ کی وجہ سے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا ذہن بنا رہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Asia Cup: پاکستان ٹیم میں ان پانچ کھلاڑیوں کو ملی جگہ، ہندوستان کو دے چکے ہیں زور کا جھٹکا


      انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے حال ہی میں ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔ 35 سالہ معین علی بھی اب اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مصروف کرکٹ کیلنڈر کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا تو وہ ون ڈے میں زیادہ نہیں کھیل پائیں گے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم گزشتہ 25 دنوں میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف 2 سیریز میں مجموعی طور پر 12 محدود اوورز فارمیٹ کے میچ کھیل چکی ہے، جس کی وجہ سے کئی کرکٹرز پریشانی کا اظہار کرچکے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان 15 دن میں تین مرتبہ ہوں گے آمنے سامنے!


      معین علی اس وقت انگلینڈ میں 'دی ہنڈریڈ' ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں اور وہ برمنگھم فینکس کی کپتانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: مجھے 50 اوور فارمیٹ ختم ہونے کا ڈر لگ رہا ہے ، اس کیلئے جلد ہی کچھ کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ بہت طویل اور بورنگ فارمیٹ بن چکا ہے۔ فی الحال اس فارمیٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دی جارہی ہے ۔

      معین علی نے اپنے کیریئر میں 121 ون ڈے کھیلے ہیں اور کل 2023 رنز بنانے کے علاوہ 94 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان سے قبل انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر جوس بٹلر اور تجربہ کار جو روٹ بھی کرکٹ کے مصروف شیڈول کے حوالے سے اپنی پریشانیوں کا اظہار کر چکے ہیں۔ ہندوستان کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے بھی اس محدود اوورز فارمیٹ کے ہم آہنگ ہونے پر سوال اٹھایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: