ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی تیز گیند باز محمد عباس کی نظر نمبر ون پر ، ربادا اور اینڈرسن چھوٹ جائیں  گے پیچھے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یو اے ای میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہاہے ۔ میچ کے پہلے دن پاکستانی گیند بازوں کے سامنے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گھٹنے ٹیک دئے ہیں ۔ پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 153 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی ہے ۔

  • Share this:

پاکستانی تیز گیند محمد عباس قہر برپا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ 2017 میں ڈیبیو کرنے والے عباس نے 2018 میں سب سے زیادہ خطرناک گیند بازی کی ہے اور جس طرح کی کارکردگی کا وہ مظاہرہ کررہے ہیں ، اس کے پیش نظر وہ سال 2018 میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے گیند باز بن سکتے ہیں ۔

اس سال اب تک سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں کیسگو ربادا سر فہرست ہیں ۔ ربادا کے نام 46 وکٹ ہیں ۔ وہیں دوسرے نمبر پر جیمس اینڈرسن ہیں ، جن کے نام 43 ٹیسٹ وکٹ ہیں ۔ تیسرے نمبر پر محمد عباس ہیں ، جن کے نام اب تک 38 ٹیسٹ وکٹ ہوچکے ہیں ۔ محمد عباس اس سال اپنا چھٹا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں ۔ انہیں اس سال مزید دو ٹیسٹ کھیلنے ہیں ۔ ایسے میں وہ سال 2018 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کی امیدوں پر بارش نے پھیرا پانی ، وقار کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے سے بال بال چوکے

First published: Nov 16, 2018 05:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading