உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs AUS: پاکستان نے ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے ٹیم کا کیا اعلان، 35 سال کے آل راونڈر کو دیا موقع

    PAK vs AUS: پاکستان نے ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے ٹیم کا کیا اعلان، 35 سال کے آل راونڈر کو دیا موقع  (PCB Instagram)

    PAK vs AUS: پاکستان نے ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے ٹیم کا کیا اعلان، 35 سال کے آل راونڈر کو دیا موقع (PCB Instagram)

    PAK vs AUS: ون ڈے کیلئے پاکستان نے 20 اور واحد ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے 17 رکنی ٹیم (Pakistan Squad for ODI And T20 Series) کا انتخاب کیا ہے ۔ ٹیم میں دو نئے چہروں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث (Mohammad Haris) اور آل راؤنڈر آصف آفریدی (Asif Afridi) کو جگہ دی گئی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں جگہ ملی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز (Pakistan vs Australia ODI Series)  اور واحد ٹی ٹوینٹی میچ کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ون ڈے کیلئے پاکستان نے 20 اور واحد ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے 17 رکنی ٹیم (Pakistan Squad for ODI And T20 Series)  کا انتخاب کیا ہے ۔ ٹیم میں دو نئے چہروں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث (Mohammad Haris) اور آل راؤنڈر آصف آفریدی (Asif Afridi) کو جگہ دی گئی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں جگہ ملی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ایک تیر سے دو شکار، عمران خان نے بابر اعظم کی تعریف کے ساتھ اپوزیشن کو بھی گھیرا، جانئے کیسے


      حارث کو ٹیم میں منتخب کئے جانے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کے دروازے تقریباً بند ہو گئے ہیں۔ سرفراز گزشتہ دو سالوں سے ٹیم کے اہم وکٹ کیپر محمد رضوان کے بیک اپ کے طور پر ٹیم کا حصہ تھے۔ ساتھ ہی آل راونڈر عماد وسیم کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شاداب خان اور محمد نواز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔


      آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوینٹی کے لیے منتخب ہونے والے سبھی کھلاڑی 22 مارچ کو لاہور پہنچیں گے اور 3 دن ہوٹل کے کمرے میں آئسولیشن میں رہنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ بتادیں کہ ون ڈے سیریز کے لئے منتخب کئے گئے کچھ کھلاڑی اس وقت آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ سے کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کراچی کی پچ پر ہتھوڑا لے کر کیوں اترے ڈیوڈ وارنر؟ بیوی کا کچھ ایسا رہا رد عمل، دیکھئے ویڈیو


      35 سالہ آل راؤنڈر کو ملا موقع

      35 سالہ آصف آفریدی کو پاکستان سپر لیگ میں اچھی کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔ اس بائیں ہاتھ کے اسپنر نے ملتان سلطانز کے لئے پانچ میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

      آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی ٹیم :

      ون ڈے اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، آصف آفریدی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر۔

      ٹی ٹوینٹی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: