ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد کیف کا بڑا انکشاف ، ایم ایس دھونی کو نہیں کھلائی بریانی تو ہوگئے ٹیم سے باہر

محمد کیف نے بتایا کہ سال 2006 میں ایک سیریز کے دوران انہوں نے کوچ گریگ چیپل سمیت پوری ٹیم کو اپنے گھر کھانے پر بلایا تھا ۔ پوری ٹیم کیلئے خاص بریانی بنائی گئی تھی ۔

  • Share this:
محمد کیف کا بڑا انکشاف ، ایم ایس دھونی کو نہیں کھلائی بریانی تو ہوگئے ٹیم سے باہر
محمد کیف کا بڑا انکشاف ، ایم ایس دھونی کو نہیں کھلائی بریانی تو ہوگئے ٹیم ٹیم سے باہر

مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا ۔ اس ٹیم میں یوراج سنگھ ، ویریندر سہواگ ، ایس شری سنت جیسے کھلاڑی شامل تھے ۔ حالانکہ ٹیم کے سب سے بہترین فیلڈر مانے جانے والے محمد کیف (Mohammad Kaif) اس ٹیم کا حصہ نہیں تھے ۔ حال ہی میں انہوں نے ایک لائیو چیٹ کے دوران بتایا کہ مہندر سنگھ دھونی  (Mahendra Singh Dhoni) کو بریانی نہ کھلانا انہیں کافی مہنگا پڑا ، جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے باہر ہوگئے ۔


محمد کیف نے بتایا کہ سال 2006 میں ایک سیریز کے دوران انہوں نے کوچ گریگ چیپل سمیت پوری ٹیم کو اپنے گھر کھانے پر بلایا تھا ۔ پوری ٹیم کیلئے خاص بریانی بنائی گئی تھی ۔ کیف کے مطابق سچن تیندولکر ، سوربھ گنگولی  (Sourav Ganguly) جیسے بڑے کھلاڑیوں کی خاطرداری کو لے کر انہیں کافی بے چینی ہورہی تھی ۔ جب ٹیم ان کے گھر پہنچی تو سریش رینا اور دھونی جیسے جونیئر کھلاڑی ایک کمرے تھے تو وہیں باقی سینئر کھلاڑی دوسرے کمرے میں ، ایسے میں محمد کیف زیادہ تر وقت سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ گزار رہے تھے اور انہوں نے دھونی کو نظر انداز کیا ۔


محمد کیف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دھونی کو بریانی خود سے نہیں کھلانے کی وجہ سے وہ 2006 کے بعد ٹیم میں کبھی واپسی نہیں کرپائے ، کیونکہ تب تک دھونی کپتان بن گئے تھے ۔ کیف نے کہا کہ دھونی ہمیشہ مجھے یاد دلاتے ہیں کہ جب وہ گھر آئے تو میں نے ان کا اچھی طرح سے خیال نہیں رکھا تھا ۔


کیف نے کہا تھا دھونی کا کوئی متبادل نہیں

خیال رہے کہ محمد کیف نے کہا تھا کہ دھونی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ۔ کیف نے کہا کہ دھونی کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ دھونی کی جگہ پر کئی کھلاڑیوں کو آزمایا گیا ہے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ کے ایل راہل وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر طویل عرصہ تک متبادل ہیں ۔ انہیں ہمیشہ بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر تیار رہنا چاہئے ۔ اگر کیپر زخمی ہوجاتا ہے ، تب وہ وکٹ کیپنگ کا اچھا متبادل ہوں گے ، اس لئے آپ کو ایک کیپر تیار کرنا ہوگا ۔ فی الحال ریشبھ پنت اور سنجو سیمسن بھی دھونی کی جگہ نہیں سکتے ۔

یہ بھی پڑھیں : اس کھلاڑی نے پار کی توہم پرستی کی ساری حدیں ، پیشاب پئے بغیر نہیں کھیلتا میچ !
First published: May 26, 2020 05:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading