پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان بنے سپرمین ، ہوا میں اڑ کر پکڑا حیرت انگیزت کیچ، دیکھئے وائرل Video
پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان بنے سپرمین ، ہوا میں اڑ کر پکڑا حیرت انگیزت کیچ، دیکھئے وائرل Video (PIC-screengrab)
Mohammad Rizwan Stunning Catch: رضوان نے اس میچ میں دو کیچ بھی لئے۔ یہی نہیں انہوں نے دو اوور بھی پھینکے ۔ اس وکٹ کیپر بلے باز نے میڈیم پیس گیند بازی کی، جس میں انہوں نے 5 رنز دئے ۔
نئی دہلی : پاکستان کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ان دنوں انگلینڈ میں سسیکس کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کے چتیشور پجارا بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ڈرہم کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں رضوان اور پجارا نے چھٹی وکٹ کے لیے 154 رنز کی یادگار شراکت داری قائم کر کے سسیکس کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ اس میچ میں رضوان کا ایک حیرت انگیز کیچ بھی سرخیوں میں رہا۔ رضوان نے یہ کیچ ہوا میں 'اڑتے ہوئے' پکڑا ۔
رضوان نے 79 رنز بنائے جبکہ پجارا نے دوسری اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کی۔ سسیکس کو 315 رنز کی زبردست برتری حاصل ہوئی تھی۔ دوسری اننگز میں ڈرہم کی جانب سے ایلکس لیز اور شان ڈکسن نے سنچریاں اسکور کیں اور یہ میچ ڈرا ہوگیا۔ اس میچ کے آخری لمحات میں رضوان نے مستی کے لیے گلوز اور پیڈ اتاردئے اور فرسٹ سلپ پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسکاٹ بورتھوک نے اننگز کے 103ویں اوور کی دوسری گیند کو ڈیفنڈ کیا ۔ گیند بلے کے باہری کنارے سے لگ لے کر سلپ کی طرف چلی گئی جس طرف رضوان فیلڈنگ کر رہے تھے۔ رضوان نے بائیں جانب ہوا میں ڈرائیو لگاکر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ لیا ۔ کچھ دیر تک بلے باز کو بھی یقین نہیں ہو رہا تھا کہ وہ آؤٹ ہو چکے ہیں۔ رضوان کے اس شاندار کیچ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
رضوان نے اس میچ میں دو کیچ بھی لئے۔ یہی نہیں انہوں نے دو اوور بھی پھینکے ۔ اس وکٹ کیپر بلے باز نے میڈیم پیس گیند بازی کی، جس میں انہوں نے 5 رنز دئے ۔ رضوان نے کافی کم وقت میں تینوں فارمیٹس میں پاکستانی ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بنالی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔