اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 World Cup: محمد سمیع کو آسٹریلیا جانے سے پہلے دینا ہوگا ایک اور ٹیسٹ، جانئے کب ٹیم سے جڑپائیں گے؟

    T20 World Cup: محمد سمیع کو آسٹریلیا جانے سے پہلے دینا ہوگا ایک اور ٹیسٹ، جانئے کب ٹیم سے جڑپائیں گے؟  (Mohammad Shami Instagram)

    T20 World Cup: محمد سمیع کو آسٹریلیا جانے سے پہلے دینا ہوگا ایک اور ٹیسٹ، جانئے کب ٹیم سے جڑپائیں گے؟ (Mohammad Shami Instagram)

    T20 World cup 2022: جسپریت بمراہ چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کا متبادل کون ہو گا؟ بی سی سی آئی نے ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔ دو گیند باز محمد سمیع اور محمد سراج اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : جسپریت بمراہ چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کا متبادل کون ہو گا؟ بی سی سی آئی نے ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔ دو گیند باز محمد سمیع اور محمد سراج اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ سمیع کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔ لیکن اب وہ انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہوں نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔ اس دوران ٹیم انڈیا کو 6 اکتوبر کو آسٹریلیا جانا ہے۔ سمیع کو فی الحال اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی وہ ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا جا سکیں گے۔ ایسے میں سمیع اس ہفتہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی جائیں گے اور فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی وہ ہندوستانی ٹیم میں شامل ہو سکیں گے ۔

      بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے انسائیڈ اسپورٹ کو بتایا کہ ہاں، سمیع صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہلکی پریکٹس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ لیکن انہیں مکمل فٹ ہونے کیلئے وقت درکار ہے۔ وہ اس ہفتہ این سی اے جائیں گے۔ یہاں ان کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد ہی وہ ہندوستانی ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کرکٹ میدان میں لڑائی، مشیل جانسن نے یوسف پٹھان کو دیا دھکا، امپائر کو کرنی پڑی مداخلت


      بمراہ کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے ہندوستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس کی وجہ سے ٹیم کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔ کیونکہ بمراہ کی غیرموجودگی میں ہندوستان کے پاس ڈیتھ اوور کا اچھا گیند باز نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں ٹیم انڈیا کی یہ سب سے بڑی پریشانی رہی ہے۔ ہندوستان کے پاس تجربہ کار تیز گیند بازوں کی کمی ہے۔ ایسے میں سمیع اس کی تلافی کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بمراہ کے متبادل کے طور پر ان کا دعویٰ سب سے مضبوط ہے۔ ان کے ساتھ پریشانی یہ ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل 2022 کے بعد سے ٹی ٹوینٹی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ انہیں یہ موقع آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ملا تھا۔ لیکن یہ موقع بھی کورونا کی وجہ سے ہاتھ سے نکل گیا ۔

       

       

      یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی نے لائیو میچ میں کیا کچھ ایسا .... جیت لیا لوگوں کا دل، دیکھئے وائرل ویڈیو


      ہندوستانی ٹیم 6 اکتوبر کو آسٹریلیا جائے گی۔ فی الحال تو ایسا لگ رہا ہے کہ سمیع ٹیم کے ساتھ نہیں جا پائیں گے۔ انہیں رکنے کیلئے کہا جا سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد وہ باقی ریزرو کھلاڑیوں کے ساتھ آسٹریلیا کے لئے فلائٹ پکڑ سکتے ہیں ۔

      بتا دیں کہ ہندوستانی ٹیم پرتھ میں ایک ہفتہ تک ٹریننگ کرے گی۔ اس کے بعد انہیں 17 اور 19 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنا ہیں۔ ہندوستانی ٹیم انتظامیہ چاہے گی کہ سمیع ان میچوں سے پہلے سو فیصد میچ فٹنس حاصل کرلیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: