ہوم » نیوز » اسپورٹس

لاک ڈاون کے بعد میدان پر واپسی کیلئے اپنے کتے کی مدد لے رہے ہیں ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد محمد سمیع ، دیکھیں کیسے

محمد سمیع (Mohammed Shami) کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کے اعلان سے قبل اپنے گاؤں چلے گئے تھے ۔ پچھلے 3 مہینوں سے وہ اترپردیش کے امروہہ ضلع کے اپنے گاؤں سہسپور علی نگر میں اپنے کنبے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2020 10:10 PM IST
  • Share this:
لاک ڈاون کے بعد میدان پر واپسی کیلئے اپنے کتے کی مدد لے رہے ہیں ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد محمد سمیع ، دیکھیں کیسے
لاک ڈاون کے بعد میدان پر واپسی کیلئے اپنے کتے کی مدد لے رہے ہیں محمد سمیع ، دیکھیں کیسے

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع (Mohammed Shami) نے اپنے آپ کو کھیل کے لئے ہمہ وقت تیار رکھنے سے متعلق اپنی تیاری کی ایک اور ویڈیو اپنے شائقین کے لئے شئیر کی ہے ۔ محمد سمیع کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کے اعلان سے قبل اپنے گاؤں چلے گئے تھے ۔ پچھلے 3 مہینوں سے وہ اترپردیش کے امروہہ ضلع کے اپنے گاؤں سہسپور علی نگر میں اپنے کنبے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ اس وقت کے دوران وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے بھی مستقل کوشش کر رہے ہیں ، جس کی ویڈیوز وہ وقتا فوقتا سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اب سمیع نے اپنی چستی پھرتی بڑھانے کے لئے انوکھا طریقہ آزمایا ہے ، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہے۔


دراصل سمیع نے اپنے مداحوں کے ساتھ جو ویڈیو شیئر کی ہے ، اس میں ان کا پالتو کتا جیک بھی موجود ہے ۔ انہوں نے اس ویڈیو پر 'اسپیڈ ورک جیک کے ساتھ' کا کیپشن تحریر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سمیع جیک کے ساتھ اپنے کھیتوں میں تیز دوڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔




 




View this post on Instagram




 

Speed work with jack


A post shared by Mohammad Shami , محمد الشامي (@mdshami.11) on





ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی موجودہ فاسٹ بالنگ لائن اپ میں کپتان وراٹ کوہلی ٹیسٹ میچ کے لئے سمیع پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں ۔ ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے ہیٹ ٹرک بھی لی تھی ۔ سمیع جانتے ہیں کہ آنے والے سیزن میں انہیں ٹیم انڈیا کے مرکزی گیند باز کا کردار ادا کرنا پڑے گا ، جس کے لئے زبردست فٹنس کی ضرورت ہوگی ۔ اسی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بھی سمیع کو اپنے گاؤں کے کھیتوں میں فٹنس کے لئے مستقل ورزش کرتے دیکھا گیا ۔ کھیتوں میں دوڑ کے ساتھ ساتھ وہ گھر میں ویٹ ٹریننگ کرکے اپنی طاقت و اسٹیمینا بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : تین مرتبہ خودکشی کرنا چاہتے تھے ٹیم انڈیا کے تیز گیند محمد سمیع ، خود بتائی وجہ

یہ بھی پڑھیں : بیوی حسین جہاں کی وجہ سے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کو لگا جھٹکا ، نہیں ملے گا یہ بڑا ایوارڈ!

سمیع اپنے گاؤں میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ نیٹ پریکٹس بھی کر رہے ہیں ۔ دراصل اتنے وقفے تک گیند بازی نہ کرنے کے بعد پرانی لے حاصل کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ سمیع یہ جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو گاؤں میں گیند باز ی سے دور نہیں رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے گاوں کے بچوں کے ساتھ گیند بازی کی ویڈیو کو مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے ۔
First published: Jun 27, 2020 10:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading