تیز گیند باز محمد سمیع کو ملی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ، محمد سراج اور شاردل ٹھاکر بھی جائیں گے آسٹریلیا
تیز گیند باز محمد سمیع ملی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ، سراج ۔ شاردل بھی جائیں گے آسٹریلیا (AFP)
T20 World Cup 2022: تیز گیند باز محمد سمیع ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ انہیں جسپریت بمراہ کی جگہ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ محمد سمیع نے حال ہی میں این سی اے میں فٹنس ٹیسٹ پاس کیا تھا اور بدھ کو آسٹریلیا روانہ ہوئے تھے۔
نئی دہلی : تیز گیند باز محمد سمیع ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ انہیں جسپریت بمراہ کی جگہ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ محمد سمیع نے حال ہی میں این سی اے میں فٹنس ٹیسٹ پاس کیا تھا اور بدھ کو آسٹریلیا روانہ ہوئے تھے۔ ورلڈ کپ کے میچز 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ ہندوستان کو پہلا میچ 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلنا ہے۔ محمد سمیع پچھلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ اس مرتبہ ٹیم روہت شرما کی کپتانی میں اتر رہی ہے۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز میں سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے بمراہ کی جگہ پر محمد سمیع کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔ وہ آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور وارم اپ میچ سے پہلے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ محمد سراج اور شاردل ٹھاکر کو بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ دونوں تیز گیندباز جلد آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو جائیں گے ۔
حالانکہ محمد سمیع نے گزشتہ 3 ماہ سے ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔ ایسے میں وہ 2 وارم اپ میچوں سے فارم حاصل کرنا چاہیں گے۔ ٹیم کو 17 اکتوبر کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کا سامنا کرنا ہے۔ وہیں ٹیم 19 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ہندوستانی ٹیم پچھلے دنوں ویسٹرن آسٹریلیا سے بھی 2 وارم اپ میچ بھی کھیل چکی ہے۔ ایک میں اس کو جیت ملی جبکہ ایک میں اس کو ہار ملی تھی ۔ کئی بڑے کھلاڑی اب تک اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے ۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ
5 بلے باز: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، دیپک ہڈا، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو۔
2 وکٹ کیپر: دنیش کارتک، ریشبھ پنت۔
2 آل راؤنڈر: ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل۔
2 اسپن گیند باز : یجویندر چہل، آر اشون۔
4 تیز گیند باز: محمد سمیع، ہرشل پٹیل، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔