ہوم » نیوز » اسپورٹس

WTC Final: تولیہ پہن کر میدان پر اترے محمد سمیع ، تصویر دیکھ کر ہرکوئی رہ گیا دنگ ، جانئے وجہ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل (WTC Final) کے پانچویں دن محمد سمیع (Mohammed Shami) نے کمال کی گیند بازی کی ۔ انہوں نے لنچ سے پہلے راس ٹیلر اور بی جے واٹلنگ کا وکٹ لیا ۔ لیکن سمیع گیند بازی کے علاوہ کسی اور وجہ سے بھی سرخیوں میں چھا گئے ہیں ۔ سمیع کھیل کے پانچویں دن میدان پر تولیہ پہنے نظر آئے ۔

  • Share this:
WTC Final: تولیہ پہن کر میدان پر اترے محمد سمیع ، تصویر دیکھ کر ہرکوئی رہ گیا دنگ ، جانئے وجہ
WTC Final: تولیہ پہن کر میدان پر اترے محمد سمیع ، تصویر دیکھ کر ہرکوئی رہ گیا دنگ ، جانئے وجہ ۔ (PC-AFP)

نئی دہلی : ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پانچویں دن ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کی ۔ لنچ سے پہلے ٹیم انڈیا نے تین وکٹ چٹکائے ۔ محمد سمیع نے راس ٹیلر اور بی جے واٹلنگ کے وکٹ لئے ۔ سمیع کی لائن لینتھ نے کیوی بلے بازوں کو کافی پریشان کیا اور اس کا انعام انہیں دو کٹ کے طور پر ملا ۔ ویسے محمد سمیع کھیل کے پانچویں دن کسی اور وجہ سے سرخیوں میں آئے ۔ محمد سمیع ساوتھمپٹن کے میدان پر تولیہ پہن کر اترے ۔


چونکئے نہیں ، دراصل محمد سمیع نے اپنی ٹیسٹ جرسی اور لوور کے اوپر تولیہ لیپٹا ہوا تھا۔ سمیع کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور فینس سمیع کے تولیہ پہننے کی وجہ پوچھنے لگے ۔ بتادیں کہ محمد سمیع نے ساوتھمپٹن میں پڑ رہی ٹھنڈ کی وجہ سے ایسا کیا ۔ دراصل سمیع لنچ سے پہلے مسلسل گیندبازی کررہے تھے اور وجہ سے انہیں پسینہ آرہا تھا ۔ ٹھنڈ ہواوں سے بچنے کیلئے محمد سمیع نے سفید تولیہ لپیٹ لیا ۔


سمیع کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور فینس سمیع کے تولیہ پہننے کی وجہ پوچھنے لگے ۔
سمیع کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور فینس سمیع کے تولیہ پہننے کی وجہ پوچھنے لگے ۔


محمد سمیع کی کمال کی گیند بازی

محمد سمیع ٹیم انڈیا کے دوسرے گیند بازوں سے کافی زیادہ جارحانہ اور موثر نظر آئے ۔ کھیل کے پانچویں دن لنچ تک سمیع نے اپنی لینتھ کافی آگے رکھی ۔ سمیع نے کیوی بلے بازوں کو گیند کھیلنے پر مجبور کیا ۔ سمیع نے اپنا پہلا شکار راس ٹیلر کو بنایا ۔ ٹیلر کا شاندار کیچ شبھمن گل نے پکڑا ۔ اس کے بعد سمیع نے بی جے واٹلنگ کو بولڈ کرکے کیوی ٹیم کو پانچواں جھٹکا دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 22, 2021 07:25 PM IST