کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈٓاون کے دوران سبھی لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں ، جس میں ٹیم انڈیا کے کرکٹر محمد سمیع بھی شامل ہیں ۔ ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سمیع (Mohammed Shami) لاک ڈاون کے دوران انسٹاگرام پر لائیو آکر اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں بھی انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں اور وہ بھی روزانہ کوئی نہ کوئی ویڈیو یا تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حسین جہاں نے پیر کو بھی ایک ویڈیو پوسٹ کیا ، جس میں وہ کئی لوگوں کو کرارا جواب دے رہی ہیں ۔
حسین جہاں (Hasin Jahan) نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے ، جس میں وہ بکنی میں فوٹو شوٹ کرارہی ہیں ۔ یہ ویڈیو کافی پرانا ہے ، جب وہ ماڈل ہوا کرتی تھی ۔ اس ویڈیو کا کیپشن انتہائی دلچسپ ہے ۔ ویڈیو میں حسین جہاں نے لکھا : تیار ہوجاو جلنے کیلئے اور کھجلانے کیلئے ۔
A post shared by hasin jahan (@hasinjahanofficial) on
حسین جہاں کا یہ کیپشن ان لوگوں پر طنز ہے جو ان کی تصاویر اور ویڈیو پر اکثر سوالات کھڑے کردیتے ہیں ۔ دراصل حسین جہاں جب بھی اپنا کوئی ویڈیو پوسٹ کرتی ہیں ، تو کچھ شدت پسند لوگ ان پر فحش تبصرے کرنے لگتے ہیں ۔ ساتھ ہی وہ حسین جہاں کو مشورہ دیتے ہیں کہ رمضان کے مقدس ماہ میں ایسی حرکتیں نہ کریں ۔ حالانکہ حسین جہاں انہیں جواب دیتی رہتی ہیں ۔ یہ ویڈیو بھی اسی جواب کا حصہ ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔