ہوم » نیوز » اسپورٹس

حسین جہاں نے پوسٹ کیا انتہائی بولڈ ویڈیو ، فینس بولے : محمد سمیع اور بیٹی کا تو خیال کرلو

حسین جہاں اور محمد سمیع اب الگ الگ رہتے ہیں ۔ دووں کے درمیان سال 2018 میں تنازع ہوگیا تھا اور حسین جہاں نے سمیع پر گھریلو تشدد اور میچ فکسنگ کرنے کے سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔

  • Share this:
حسین جہاں نے پوسٹ کیا انتہائی بولڈ ویڈیو ، فینس بولے : محمد سمیع اور بیٹی کا تو خیال کرلو
حسین جہاں نے پوسٹ کیا بولڈ ویڈیو ، فینس بولے : محمد سمیع اور بیٹی کا تو خیال کرلو

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں ان دنوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں ۔ دراصل حسین جہاں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مسلسل ایسے ویڈیوز پوسٹ کررہی ہیں ، جن سے محمد سمیع کے فینس کافی ناراض نظر آرہے ہیں ۔ حسین جہاں نے جمعرات کو بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ، جس میں وہ انتہائی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں ۔


حسین جہاں نے اپنے ماڈلنگ شوٹ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے ہرے رنگ کی ڈریس پہنی ہوئی ہے ۔ حسین جہاں اس ویڈیو میں کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں ۔ حسین جہاں نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے انتہائی دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے ۔ حسین جہاں نے لکھا کہ سوال کروں بار بابر کیسے جیوں ، نزاکت زندگی بولی جیسے دل چاہے ویسے جیو ، خوشی ہی تمہاری عبادت ہے ، خوش رہوگے تو دونوں جہاں تمہاری ہے ۔ بتادیں کہ حسین جہاں نے یہ کیپشن ان لوگوں کیلئے لکھا ہے جو ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر مسلسل تبصرے کرتے ہیں ۔ وہ حسین جہاں کو ٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔




حالانکہ اس ویڈیو پر بھی کئی لوگ ان سے ناراض نظر آئے اور انہوں نے عجیب و غریب تبصرے کئے ۔ ایک فین نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ کم سے کم محمد سمیع اور بیٹی کا ہی خیال کرلو ۔

بتادیں کہ حسین جہاں اور محمد سمیع اب الگ الگ رہتے ہیں ۔ دووں کے درمیان سال 2018 میں تنازع ہوگیا تھا اور حسین جہاں نے سمیع پر گھریلو تشدد اور میچ فکسنگ کرنے کے سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔ حیسن جہاں کا میچ فکسنگ کا الزام تو بی سی سی آئی کی جانچ میں غلط پایا گیا تھا ، لیکن گھریلو تشد کا کیس اب بھی محمد سمیع کے خلاف چل رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

بیوی حسین جہاں کی وجہ سے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کو لگا جھٹکا ، نہیں ملے گا یہ بڑا ایوارڈ!

بولڈ بکنی میں کچھ اس انداز میں نظر آئی تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں ، کہا : جلنے کیلئے تیار ہوجاو

کبھی کھانے کیلئے نہیں ہوتے تھے پیسے ، آج یہ کھلاڑی اپنی گرل فرینڈ کو 1.5 ارب کے پرائیویٹ طیارہ میں کراتا ہے سفر

یہ بڑا ایوارڈ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بنیں ثانیہ مرزا ، انعام کی رقم راحت فنڈ میں دی
First published: May 15, 2020 09:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading