محمد سراج پہلی مرتبہ بنے ون ڈے کے نمبر ون گیند باز، 12 ماہ پہلے ہوئی تھی ٹیم انڈیا میں واپسی
محمد سراج پہلی مرتبہ بنے ون ڈے کے نمبر ون گیند باز، 12 ماہ پہلے ہوئی تھی ٹیم انڈیا میں واپسی (AP)
Mohammed Siraj ODI Rankings: گزشتہ ایک سال محمد سراج کے لئے شاندار رہا۔ وہ 3 سال کے طویل انتظار کے بعد گزشتہ سال فروری میں ہندوستانی ون ڈے ٹیم میں واپس آئے تھے اور تب سے انہوں نے غیر معمولی طور پر اچھی گیند بازی کی ہے۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو دو دنوں میں دو اچھی خبریں موصول ہوئیں ۔ جہاں منگل کو اندور ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹیم انڈیا ون ڈے کی نمبر 1 ٹیم بن گئی تھی اور تو وہیں اگلے ہی دن ہندوستان کو ایک اور خوشخبری ملی۔ تیز گیند باز محمد سراج ون ڈے کے نمبر ون گیند باز بن گئے ۔ انہوں نے آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ اور نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وہ پہلی مرتبہ ون ڈے کے نمبر 1 گیند باز بنے ہیں ۔
گزشتہ ایک سال محمد سراج کے لئے شاندار رہا۔ وہ 3 سال کے طویل انتظار کے بعد گزشتہ سال فروری میں ہندوستانی ون ڈے ٹیم میں واپس آئے تھے اور تب سے انہوں نے غیر معمولی طور پر اچھی گیند بازی کی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے 20 میچوں میں 37 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہیں اس سے ایک دن پہلے یعنی 24 جنوری کو انہیں گزشتہ سال کی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھی جگہ ملی تھی۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی جیسے تجربہ کار بلے باز اس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔ سراج نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی اس تیز گیند باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں بھی شاندار گیند بازی کی۔ سراج نے پہلے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹاپ پر پہنچنے والے سراج کے 729 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ وہیں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے 727 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
محمد سراج کے علاوہ محمد سمیع نے بھی گیندبازوں کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ 11 درجے کی چھلانگ لگا کر 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ وہیں بلے بازوں کی رینکنگ میں شبھمن گل کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ وہ 20 مقام کی چھلانگ لگا کر سیدھے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈبل سنچری اور ایک سنچری بنائی تھی ۔
ادھر وراٹ کوہلی کو ایک پوزیشن کا نقصان ہوا ہے۔ وہ 7 ویں اور ہندوستانی کپتان روہت شرما کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ 9ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔