لٹن داس اور محمد سراج کے درمیان ہوئی زبانی جنگ، اگلی گیند پر تیز گیندباز نے کیا منہ بند! وراٹ کوہلی نے بھی منایا جشن

لٹن داس اور محمد سراج کے درمیان ہوئی زبانی جنگ، اگلی گیند پر تیز گیندباز نے کیا منہ بند! وراٹ کوہلی نے بھی منایا جشن (PC-Saikat Ghosh Twitter)

لٹن داس اور محمد سراج کے درمیان ہوئی زبانی جنگ، اگلی گیند پر تیز گیندباز نے کیا منہ بند! وراٹ کوہلی نے بھی منایا جشن (PC-Saikat Ghosh Twitter)

Bangladesh vs India, 1st Test: محمد سراج نے صرف گیند سے ہی نہیں بلکہ زبان سے بھی بنگلہ دیشی بلے بازوں کو کافی پریشان کیا ۔ اسی وجہ سے سراج کی لٹن داس سے بحث بھی ہوگئی ۔ حالانکہ اس بحث کا اختتام ٹیم انڈیا کے حق میں ہوا ۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخر کیوں سراج اور داس کے درمیان بحث ہوئی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چاٹگام میں ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے ۔ اس ٹیسٹ کے دوسرے دن ہندوستان کی پہلی اننگز 404 رنز پر ختم ہوئی ۔ اس کے جواب میں بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی ۔ بنگلہ دیش کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر محمد سراج نے نجم الحسین کو آوٹ کردیا ۔ ہندوستانی کپتان کے ایل راہل شاید اس سے بہتر شروعات کی امید نہیں کرسکتے تھے ۔ پہلی ہی گیند پر وکٹ  لینے کے بعد سراج کی خود اعتمادی ساتویں آسمان پر تھی ۔ انہوں نے صرف گیند سے ہی نہیں بلکہ زبان سے بھی بنگلہ دیشی بلے بازوں کو کافی پریشان کیا ۔ اسی وجہ سے سراج کی لٹن داس سے بحث بھی ہوگئی ۔ حالانکہ اس بحث کا اختتام ٹیم انڈیا کے حق میں ہوا ۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخر کیوں سراج اور داس کے درمیان بحث ہوئی ۔

    بنگلہ دیش کے دو کٹ جلد گرجانے کے بعد لٹن داس نے آتے ہی چوکے لگانے شروع کردئے ۔ انہوں نے سراج کی گیند پر بھی کچھ اچھے شاٹس لگائے تھے ۔ بنگلہ دیش کی اننگز کا چودہواں اوور سراج پھینکنے کیلئے آئے ۔ انہوں نے پہلی گیند 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈالی ۔ یہ تیزی سے اندر آئی ۔ کسی طرح لٹن داس نے اس کو ڈیفنڈ کرلیا۔ اس کے بعد سراج نے داس کے پاس جاکر انہیں کچھ کہا۔ یہ بات لٹن داس کو اچھی نہیں لگی اور بنگلہ دیشی بلے باز نے سراج کو ہاتھ سے یہ اشارہ کرکے بتایا کہ آپ نے کیا کہا، مجھے وہ سنائی نہیں دیا ۔


    دونوں کے درمیان تنازع بڑھتا دیکھ کر امپائر کو آنا پڑا اور انہوں نے داس کو روکا ۔ حالانکہ اس بحث و مباحثہ کا اختتام اگلی ہی گیند پر ہوگیا ، کیونکہ سراج نے اگلی ہی گیند پر لٹن داس کو کلین بولڈ کردیا ۔ سراج کی یہ گیند تھوڑی نیچی رہی اور تیزی سے اندر کی طرف آئی ۔ جب تک داس بیٹ نیچے لاتے، تب تک ان کے اسٹمپس بکھر چکے تھے ۔

    یہ بھی پڑھئے: عرفان پٹھان نے شیئر کیا خوبصورت ویڈیو، فینس نے کہا: میدان کے اندر بھی جیتا دل اور باہر ...


    یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کے کوچ دراوڑ سے بنگلہ دیش کے بالنگ کوچ نے سرعام مانگی معافی، جانئے پورا معاملہ



     

    لٹن داس کے بولڈ ہوتے ہی سراج نے منہ پر انگلی رکھ کر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا ۔ وہیں سلپ میں فیلڈنگ کررہے کوہلی بھی جشن میں شریک ہوگئے اور انہوں نے اپنے ہاتھ کانوں سے لگاکر بنگلہ دیش فینس کو اشارہ کیا کہ انہیں شور سنائی نہیں دے رہا ۔ یعنی جس طرح بنگلہ دیشی بلے باز نے سراج کو اشارہ کرکے یہ کہا تھا کہ انہیں بات نہیں سنائی دی ، وراٹ نے بھی اسی انداز میں لٹن داس کے آوٹ ہونے کا جشن منایا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: