ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سراج کے والد کا انتقال، تدفین میں نہیں ہو سکیں گے شامل

سراج ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کھیلی جانے والی آسٹریلیائی سیریز کے لئے سڈنی میں ہیں۔ سراج آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے کھیلتے ہیں اور ان کی ٹیم نے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 21, 2020 03:25 PM IST
  • Share this:
ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سراج کے والد کا انتقال، تدفین میں نہیں ہو سکیں گے شامل
ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سراج کے والد کا انتقال: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹیم کے تیز گیندباز محمدسراج کے والد کا جمعہ کے روز انتقال ہوگیا۔ سراج ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کھیلی جانے والی آسٹریلیائی سیریز کے لئے سڈنی میں ہیں۔ سراج آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے کھیلتے ہیں اور ان کی ٹیم نے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


بنگلور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تعزیت محمدسراج اور ان کے کنبے کے ساتھ ہے۔ بنگلور کی ٹیم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہے۔ آپ مضبوط رہیں۔ آئی پی ایل میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آسٹریلیائی دورے کے لئے ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے والے محمد سراج کے والد محمد غوث کا جمعہ کے روز انتقال ہوگیا تھا۔ وہ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ سراج کو کرکٹر بنانے میں ان کے والد نے اپنی زندگی میں سخت محنت کرکے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔


حیدرآباد میں پیدا ہوئے تیزگیندباز سراج نے حال ہیں آئی پی ایل 13 میں بنگلور کے لئے نو میچ کھیلے جس میں انہوں نے 8.68 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہندوستان کو آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے ، تین ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے سراج نے اپنے والد کو سب بڑا سہارا بتاتے ہوئے کہا ’ میرے والد کی ہمیشہ سے ہی یہ خواہش تھی کہ وہ ملک کا نام روشن کریں اور وہ میں ضرور کروں گا۔ یہ میرے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ میں نے اپنی زندگی کا سب بڑا سہارا کھو دیا ہے۔


سڈنی میں ہونے کی وجہ سے کوارنٹائن ضابطے کی وجہ سے محمد سراج اپنے والد کی تدفین میں شامل نہیں ہو سکیں گے ۔ وہ ٹیم انڈیا کے ساتھ اس وقت سڈنی میں 14 دن کی کوارنٹائن مدت پوری کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین اس سیریز کی شروعات 27 نومبر سے سڈنی میں ون ڈے میچ کے ساتھ ہو گی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 21, 2020 03:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading