ہوم » نیوز » اسپورٹس

آٹو چلاتے تھے کرکٹر محمد سراج کے والد ، اب بیٹے نے گھر کے باہر کھڑی کی اتنی مہنگی کار

حالانکہ اس لمحہ کو دیکھنے کیلئے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سراج (mohammed siraj) کے والد ان کے ساتھ نہیں ہیں ۔ دراصل جب سراج آسٹریلیا دورے پر تھے ، تبھی ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا ۔

  • Share this:
آٹو چلاتے تھے کرکٹر محمد سراج کے والد ، اب بیٹے نے گھر کے باہر کھڑی کی اتنی مہنگی کار
آٹو چلاتے تھے کرکٹر محمد سراج کے والد ، اب بیٹے نے گھر کے باہر کھڑی کی اتنی مہنگی کار ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

اجنکیا رہانے کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے میزبان آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تاریخی جیت درج کی ۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ہندوستان کی نوجوان بریگیڈ نے آسٹریلیا میں کمال کیا ۔ واشنگٹن سندر، ٹی نٹراجن ، محمد سراج اور شاردل ٹھاکر آسٹریلیا میں چھائے رہے ۔ محمد سراج کیلئے یہ دورہ کافی یادگار اور خاص رہا ۔ دورہ شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے والد نے دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا ۔ اس کے باوجود وہ گھر نہیں لوٹے اور ٹیم کے ساتھ رہے اور والد کا خواب پورا کیا ۔ آسٹریلیا میں تاریخی جیت حاصل کرکے گھر لوٹتے ہی سراج نے خود کو تحفہ دیا ۔


جمعہ کو سراج نے خود کو بی ایم ڈبلیو کار تحفہ میں دی ۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس کا انکشاف کیا ۔ سراج نے نئی گاڑی کا ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔ سراج کے والد کبھی آٹو چلاتے تھے اور ان کے بیٹے نے گھر کے باہر بی ایم ڈبلیو کار کھڑی کردی ۔ حالانکہ اس لمحہ کو دیکھنے کیلئے آج سراج کے والد ان کے ساتھ نہیں ہیں ۔


سراج نے خود کو بی ایم ڈبلیو کار تحفہ میں دی ۔
سراج نے خود کو بی ایم ڈبلیو کار تحفہ میں دی ۔


سراج حیدرآباد میں ایک کافی غریب کنبہ میں پیدا ہوئے اور ان کے والد ایک آٹو ڈرائیور تھے ۔ حالانکہ آٹو ڈرائیور ہونے کے باوجود والد نے سراج کو کبھی کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی ۔ انہوں نے سراج کو اچھے سے اچھے اسپائکس لاکر دئے ۔ سراج دن بھر کرکٹ کی پریکٹس ہی کرتے تھے ۔ یہاں تک کہ وہ رات میں بھی پریکٹس کیلئے جاتے تھے ۔ زیادہ پریکٹس کی وجہ سے ماں نے کئی مرتبہ ان کی پٹائی بھی کی ، لیکن ان کی یہ ضد انہیں آئی پی ایل تک لے آئی اور پھر وہاں سے ٹیم انڈیا تک پہنچادیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 23, 2021 10:18 AM IST