کریئر کا اہم ٹورنامنٹ کھیلنے جارہے تھے محمد سراج، اچانک ہوا کچھ ایسا، کہا: بھرتی نہیں ہوتا تو مرسکتا تھا

کریئر کا اہم ٹورنامنٹ کھیلنے جارہے تھے محمد سراج، اچانک ہوا کچھ ایسا، کہا: بھرتی نہیں ہوتا تو مرسکتا تھا (IPL)

کریئر کا اہم ٹورنامنٹ کھیلنے جارہے تھے محمد سراج، اچانک ہوا کچھ ایسا، کہا: بھرتی نہیں ہوتا تو مرسکتا تھا (IPL)

IPL 2023 : آئی پی ایل 2023 میں اپنی گیندبازی سے دھمال مچانے والے سراج نے بتایا کہ سال 2017 میں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ انہیں لگا کہ وہ موت کی کگار پر ہیں ۔ اگر اس وقت وہ اسپتال میں بھرتی نہیں ہوتے تو شاید مر بھی سکتے تھے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : رائل چیلنجرس بنگلورو کے اہم گیند باز محمد سراج نے اپنے کریئر سے وابستہ ایک اہم واقعہ کے بارے میں بتایا ہے ۔ آئی پی ایل 2023 میں اپنی گیندبازی سے دھمال مچانے والے سراج نے بتایا کہ سال 2017 میں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ انہیں لگا کہ وہ موت کی کگار پر ہیں ۔ اگر اس وقت وہ اسپتال میں بھرتی نہیں ہوتے تو شاید مر بھی سکتے تھے ۔ سراج نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ٹیم کے کوچ نے ان کی بات پر بھروسہ نہیں کیا تھا اور اس کی وجہ بھی خود سراج ہی تھے ۔

    محمد سراج نے بریک فاسٹ ود چیمپئن شو کے دوران بتایا کہ میں ڈینگو کی بیماری کا شکار ہوگیا تھا اور میرے پلیٹ لیٹس لگاتار کم ہورہے تھے ۔ اگلے دن صبح حیدرآباد کی انڈر 23 ٹیم کو میچ کھیلنے کیلئے روانہ ہونا تھا ۔ میں ذہنی کشیدگی میں تھا اور ادھر ادھر گھوم رہا تھا ۔ میرا نام ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ، لیکن مین اسپتال میں بھرتی تھا ۔ میرے بلڈ کاونٹ میں بھاری گراوٹ آئی تھی ۔ اگر اس وقت میں بھرتی نہیں ہوتا تو شاید مر بھی سکتا تھا ۔

    سراج نے بتایا کہ میں نے اپنے کوچ کو اس کی جانکاری دی ، کیونکہ میں ٹیم میں نیا تھا، کسی نے بھی میری بات پر بھروسہ نہیں کیا تھا۔ سراج نے ان کی بات پر بھروسہ نہیں کرنے کی وجہ بھی بتائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اکثر بیماری کا بہانہ بناکر پریکٹس میں نہیں جاتے تھے ، جس کی وجہ سے انہیں لگا کہ میں اس مرتبہ بھی جھوٹ بول رہا ہوں ۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: 'چوکے' کے بعد لگائے 10 چھکے، راشد خان نے آئی پی ایل میں رقم کردی نئی تاریخ


    یہ بھی پڑھئے: پربھسمرن سنگھ کا کمال، ہرپریت برار کا دھمال، پنجاب پلے آف کی ریس میں برقرار، دہلی باہر



    محمد سراج فی الحال آئی پی ایل میں اپنی گیند بازی سے جم کر قہر ڈھا رہے ہیں ۔ وہ 12 میچوں میں 7.78 کی شاندار اکنامی سے گیند بازی کررہے ہیں ۔ اس دوران وہ 16 وکٹ اپنے نام کرچکے ہیں ۔ سراج سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: