ہوم » نیوز » اسپورٹس

خود کشی کرنے والا تھا یہ کرکٹر، 3 سال بعد ملی آسٹریلیائی ٹیم میں جگہ

ہندوستان کے خلاف ونڈے اور ٹی -20 سیریز کے لئے آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں موئسیز انرکس (Moises Henriques) کو بھی جگہ ملی ہے۔

  • Share this:
خود کشی کرنے والا تھا یہ کرکٹر، 3 سال بعد ملی آسٹریلیائی ٹیم میں جگہ
خود کشی کرنے والا تھا یہ کرکٹر، 3 سال بعد ملی آسٹریلیائی ٹیم میں جگہ

ہندوستان کے خلاف ونڈے اور ٹی -20 سیریز کے لئے آسٹریلیا نے جمعرات کو اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ اس 18 رکنی ٹیم میں آل راونڈر موئیسز انرکس (Moises Henriques) کا بھی نام ہے، جن کی 3 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ موئیسز انرکس کو زخمی مشیل مارش کی جگہ موقع ملا ہے، جو کہ ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے اب تک ابھر نہیں پائے ہیں۔ واضح رہے کہ موئیسز انرکس نے سال 2017 میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ اس آل راونڈر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹٰم سے باہر کردیا گیا تھا، لیکن گزشتہ سال ہینرکس نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرس کو خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور اسی لئے ان کی آسٹریلیای ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔


موئیسز انرکس کا انٹرنیشنل کیریئر


واضح رہے کہ آل راونڈر موئیسز انرکس (Moises Henriques) کا کیریئر کچھ خاص نہیں رہا ہے۔ 33 سال کے اس آل راونڈر نے 4 ٹسٹ میچوں میں 23.42 کی اوسط سے 164 رن بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 11 ونڈے میچوں میں محض 9 رن کی اوسط سے 81 رن بناے۔ ہینرکس نے 11 ٹی -20 میچوں میں ضرور 31.80 کی اوسط سے 159 رن بنائے۔ 10 اکتوبر 2017 کو ہینرکس نے ہندوستان کے خلاف ہی اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا اور اب وہ اسی ٹیم کے خلاف واپسی بھی کر رہے ہیں۔


موئیسز انرکس کو زخمی مشیل مارش کی جگہ موقع ملا ہے، جو کہ ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے اب تک ابھر نہیں پائے ہیں۔
موئیسز انرکس کو زخمی مشیل مارش کی جگہ موقع ملا ہے، جو کہ ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے اب تک ابھر نہیں پائے ہیں۔


خود کشی کرنے کی سوچ رہے تھے اینرکس

واضح رہے کہ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں خراب کارکردگی کے بعد موئیسز اینرکس (Moises Henriques) ڈپریشن میں چلے گئے تھے اور ان کے من میں ایک بار خودکشی کا خیال بھی آیا تھا۔ ایک پوڈکاسٹ کے دوران خود موئیسز اینرکس نے اس بات کا انکشاف کیا تھا۔ اینرکس نے انکشاف کیا تھا کہ ڈپریشن کی وجہ سے وہ 1 یا 2 گھنٹے کی نیند بھی نہیں لے پاتے تھے۔ یہ کھلاڑی تین ماہ تک بے حد ہی برے وقت سے گزرا اور اب ایک بار پھر موئیسیز اینرکس نے آسٹریلیائی ٹیم میں واپسی کی ہے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 29, 2020 11:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading