CSK vs MI: دھونی کی چنئی نے ممبئی کو 13 سال بعد گھر میں ہرایا، سیزن کی دوسری جیت
2014 کے بعد ایسا ہوا ہے جب چنئی نے لیگ اسٹیج کے دونوں میچوں میں ممبئی انڈینز کو شکست دی ہے۔ اس سیزن میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پہلا میچ بھی دھونی کی چنئی سپر کنگز نے 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔
2014 کے بعد ایسا ہوا ہے جب چنئی نے لیگ اسٹیج کے دونوں میچوں میں ممبئی انڈینز کو شکست دی ہے۔ اس سیزن میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پہلا میچ بھی دھونی کی چنئی سپر کنگز نے 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔
نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کے 49ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس سیزن میں ممبئی پر چنئی کی یہ دوسری جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 13 سال بعد اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے۔ 2014 کے بعد ایسا ہوا ہے جب چنئی نے لیگ اسٹیج کے دونوں میچوں میں ممبئی انڈینز کو شکست دی ہے۔ اس سیزن میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پہلا میچ بھی دھونی کی چنئی سپر کنگز نے 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔ ہفتہ کو چیپاک میں کھیلے گئے میچ میں سی ایس کے نے پہلے گیند بازی کی تھی اور ممبئی کو 20 اووروں میں 139 رنز بنانے کی اجازت دی۔ چنئی نے یہ ہدف 17.4 اوور میں 4 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی چنئی سپر کنگز پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اب CSK کے 13 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ جیتنے والا شاٹ مہندر سنگھ دھونی کے بلے سے نکلا۔
ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں مہیندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ لیا تھا۔ تشار دیش پانڈے نے ممبئی کو پہلا جھٹکا دیا۔ انہوں نے دوسرے ہی اوور میں کیمرون گرین کو آؤٹ کر دیا۔ تیسرے اوور میں دیپک چاہر نے ممبئی انڈینز کو دوہرا جھٹکا دیا۔ انہوں نے اپنے اوور کی پہلی گیند پر ایشان کشن اور پانچویں گیند پر روہت شرما کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ روہت کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ یہ لگاتار دوسرا میچ تھا جب روہت صفر پر آؤٹ ہوئے۔ روہت 16ویں بار آئی پی ایل میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ممبئی انڈینز نے پاور پلے میں 34 رنز بنائے اور 3 وکٹیں گنوا دیں۔
نہال ودھیرا اور سوریہ کمار یادو نے یقینی طور پر ہاتھ کھولے اور ٹیم کو 139 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وڈھیرا نے 51 گیندوں میں 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ چنئی کی جانب سے دیپک چاہر نے 2 اور تشار دیش پانڈے نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ متھیشا پاتھیرانا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ چنئی کو پچھلے تین میچوں میں سے 2 میں شکست ہوئی تھی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف آخری میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا تھا۔ ایسے میں چنئی کے لیے اس میچ میں جیت ضروری تھی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔