ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایم ایس دھونی نے پارٹی میں جم کر کیا ڈانس ، اہلیہ ساکشی اور بیٹی جیوا نے بھی لگائے ٹھمکے! ویڈیو وائرل

MS Dhoni Dance Video : آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد سے ایم ایس دھونی اپنے کنبہ کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں ۔ دھونی اہلیہ ساکشی اور بیٹی جیوا کے ساتھ دبئی میں ہیں ۔

  • Share this:
ایم ایس دھونی نے پارٹی میں جم کر کیا ڈانس ، اہلیہ ساکشی اور بیٹی جیوا نے بھی لگائے ٹھمکے! ویڈیو وائرل
ایم ایس دھونی نے پارٹی میں جم کر کیا ڈانس ، اہلیہ ساکشی اور بیٹی جیوا نے بھی لگائے ٹھمکے! ویڈیو وائرل ۔ (فوٹو: سی ایس کے انسٹاگرام ویڈیو اسکرین شاٹ)

انڈین پریمیئر لیگ 2002 ختم ہوچکا ہے اور ہندوستانی فینس کی نظریں اب آسٹریلیا دورے پر ہے ، جہاں ٹیم انڈیا اپنے مہم کا آغاز جمعہ سے کرنے والی ہے ۔ وہیں دوسری جانب ایم ایس دھونی کے فینس کی نظریں اب بھی دبئی پر ہی مرکوز ہیں ۔ کیونکہ ایم ایس دھونی آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر دبئی پہنچ گئے ہیں ۔ ایم ایس دھونی اپنے کنبہ کے ساتھ دبئی میں چھٹی منا رہے ہیں ۔ دبئی سے ہی ایم ایس دھونی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ، جس میں وہ جم کر ڈانس کررہے ہیں ۔ ساتھ میں ان کی بیٹی جیوا اور اہلیہ ساکشی بھی ٹھمکے لگا رہی ہیں ۔


ایم ایس دھونی کو فینس اکثر کرکٹ پریکٹس کرتے ہوئے اور جم میں محنت کرتے ہوئے دیکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ فوج کے ساتھ بھی وقت گزارتے نظر آتے ہیں ۔ لیکن پہلی مرتبہ دھونی ایک ویڈیو میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔ جمعرات کو دھونی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ، جس میں وہ ایک پارٹی میں ڈانس کررہے ہیں ۔ دھونی کے ساتھ ان کی بیٹی جیوا اور اہلیہ ساکشی بھی ڈانس کررہی ہیں ۔ دھونی کا یہ ویڈیو چنئی سپرکنگس نے شیئر کیا ہے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Chennai Super Kings (@chennaiipl)






چنئی سپرکنگس نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مزیدار کیپشن بھی لکھا ہے ۔ سی ایس کے نے کیپشن میں لکھا : کیا اس ویڈیو کو دیکھ کر ہم لوگ خود کو مسکرانے سے روک سکتے ہیں ؟ بالکل نہیں ۔ بتادیں Definitely Not لفط آئی پی ایل 2020 کے دوران اس وقت کافی وائرل ہوا تھا ، جب دھونی نے آئی پی ایل سے اپنے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو خارج کردیا تھا ۔ آئی پی ایل 2020 میں چنئی سپرکنگس کے آخری میچ سے پہلے کمنٹیٹر ڈینی ماریسن نے دھونی سے پوچھا تھا کہ کیا انہیں فینس آخری مرتبہ آئی پی ایل میں کھیلتے دیکھ رہے ہیں ؟ اس کے جواب میں دھونی نے کہا تھا : بالکل نہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 26, 2020 04:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading