Video: مہندر سنگھ دھونی کا دل چھو لینے والا ویڈیو وائرل، فینس کررہے جم کر تعریف
MS Dhoni Video : مہندر سنگھ دھونی اپنی کپتانی، بلے بازی اور وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ اپنی حاضر جوابی کیلئے بھی جانے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فینس کے درمیان اپنی شائستہ طبیعت کو لے کر بھی دھونی تعریف حاصل کرتے ہیں ۔
MS Dhoni Video : مہندر سنگھ دھونی اپنی کپتانی، بلے بازی اور وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ اپنی حاضر جوابی کیلئے بھی جانے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فینس کے درمیان اپنی شائستہ طبیعت کو لے کر بھی دھونی تعریف حاصل کرتے ہیں ۔
نئی دہلی : مہندر سنگھ دھونی اپنی کپتانی، بلے بازی اور وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ اپنی حاضر جوابی کیلئے بھی جانے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فینس کے درمیان اپنی شائستہ طبیعت کو لے کر بھی دھونی تعریف حاصل کرتے ہیں ۔ اب ایک مرتبہ پھر دھونی اپنے خاص انداز کیلئے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ دھونی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ ایئرپورٹ پر اپنے شائستہ رویے سے فینس کے دلوں کو چھو رہے ہیں ۔
مہندر سنگھ دھونی اتوار کو رانچی کے برسا منڈا ایئرپورٹ سے چنئی کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔ چنئی سپر کنگز کے کپتان کو ہوائی اڈے پر فینس اور ہوائی اڈے کے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دھونی نے ہوائی اڈے کے حکام سے مصافحہ بھی کیا۔ دھونی کا یہ ویڈیو اب ٹویٹر پر وائرل ہورہا ہے۔ شائقین دھونی کی اس سیدھی اور سادہ طبیعت کی تعریف کر رہے ہیں ۔
بتا دیں کہ مہندر سنگھ دھونی 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ دھونی کا چنئی سے تعلق کوئی نئی بات نہیں ہے۔ 2008 میں وہ چنئی سپر کنگز فرنچائزی کے کپتان بنے اور اس کے بعد سے چنئی کے کپتان کی حیثیت سے وہ چار آئی پی ایل خطاب جیت چکے ہیں۔ تاہم آئی پی ایل کا آخری سیزن ان کیلئے خاص نہیں تھا ۔
آئی پی ایل کے 15ویں سیزن سے قبل دھونی نے کپتانی چھوڑ دی تھی اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو چنئی کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم چنئی کے کپتان کے طور پر جڈیجہ کا دور مایوس کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ آٹھ میچوں میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد صرف دو میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔ جڈیجہ کو سیزن کے وسط میں چنئی کی کپتانی سے دستبردار ہونا پڑا اور دھونی نے دوبارہ ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی۔
چنئی کی ٹیم آئی پی ایل 2022 میں 14 میچوں میں صرف 10 پوائنٹس کے حاصل کرسکی تھی نویں پوزیشن پر رہی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔