اپنا ضلع منتخب کریں۔

    میری کپتانی کا اندازبہت حد تک مہندر سنگھ دھونی سے ملتا ہے : روہت شرما

    پریس کانفرنس میں روہت نے کہا کپتانی کے گُر دھونی سے سیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب صبر و تحمل سے کام لینے اور فیصلہ کرنےکی بات آتی ہے تو ان کی کپتانی کا انداز دھونی سے بہت حد تک ملتا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ہندوستان کو ساتویں بار ایشیا کپ چیمپئن بنانے والے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ان کی کپتانی کا اسٹائل بہت حد تک مہندر سنگھ دھونی سے ملتا ہے۔ روہت نے خطاب جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے کپتانی کے گُر دھونی سے سیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب صبر و تحمل سے کام لینے اور فیصلہ کرنےکی بات آتی ہے تو ان کی کپتانی کا انداز دھونی سے بہت حد تک ملتا ہے۔ میں نے اتنے سال تک انہیں کپتانی کرتے دیکھا اور میں نے یہی پایا کہ وہ کبھی جلدبازی نہیں کرتے اور فیصلہ کرنے کے لئے وقت لیتے ہیں۔ یہی باتیں میری کپتانی میں بھی ہیں۔میں بھی پہلے غور کرنے کے بعد فیصلہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
      روہت کی کپتانی سے متاثر کوچ روی شاستری نے کہا، "روہت کا ٹیم پر ایک اثر ہے اور یہ بات ان کی کپتانی میں نظر آتی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف فائنل میں انہوں نے دکھایا کہ وہ کپتانی کے ہر مرحلے میں پرسکون رہتے ہیں۔ "
      ہندوستان نے بنگلہ دیش کو فائنل میں آخری گیند پر تین وکٹ سے شکست دے کر ساتویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیتا۔
      First published: