உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم ایس دھونی سے تحفہ پاکر Pak تیز گیند باز ہوا کافی خوش، کہا : 'اب بھی دل جیت رہے...'

    ایم ایس دھونی سے تحفہ پاکر Pak تیز گیند باز ہوا کافی خوش، کہا : 'اب بھی دل جیت رہے...' (PIC: PTI, AP)

    ایم ایس دھونی سے تحفہ پاکر Pak تیز گیند باز ہوا کافی خوش، کہا : 'اب بھی دل جیت رہے...' (PIC: PTI, AP)

    پاکستانی کرکٹر حارث رؤف (Haris Rauf) سابق ہندوستان کپتان اور چنئی سپر کنگز (CSK) کے موجودہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی (MS Dhoni) کے بہت بڑے فین ہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ (T20 World Cup 2021) کے میچ کے بعد حارث اپنے آئیڈیل سے ملے تھے اور دونوں کے درمیان کچھ بات چیت ہوئی تھی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستانی کرکٹر حارث رؤف (Haris Rauf) سابق ہندوستان کپتان اور چنئی سپر کنگز  (CSK) کے موجودہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی (MS Dhoni) کے بہت بڑے فین ہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ (T20 World Cup 2021) کے میچ کے بعد حارث اپنے آئیڈیل سے ملے تھے اور دونوں کے درمیان کچھ بات چیت ہوئی تھی ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ (T20 World Cup 2021) کے دوران دھونی اور رؤف کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اس میچ کے تین ماہ بعد دھونی نے رؤف کیلئے خصوصی تحفہ بھیجا ہے ، جس کو پا کر پاکستانی کھلاڑی کافی خوش ہے ۔

      دراصل ایم ایس دھونی نے حارث رؤف کو اپنی چنئی سپر کنگز کی ایک جرسی تحفے کے طور پر بھیجی ہے۔ پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف نے چنئی سپر کنگز کی جرسی حاصل کرنے کے بعد سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس 28 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے دھونی کے اس تحفے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دل کو چھو لینے والا شکریہ نوٹ لکھا ہے ۔



      حارث رؤف نے لکھا : ’’دی لیجنڈ اور کیپٹن کول ایم ایس دھونی نے مجھے اس خوبصورت تحفہ کے ساتھ اپنی شرٹ سے نوازا ہے ۔ دی "7" اب بھی اپنی سخاوت اور خیر سگالی کے جذبہ کے ذریعہ دل جیت رہا ہے۔" حارث رؤف نے سی ایس کے ٹیم کے منیجر کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے تحفہ کو سرحد کے پار بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

      رؤف کے اس ٹویٹ پر سی ایس کے کے منیجر نے بھی دل کو چھو لینے والا جواب دیا ۔ پاکستانی تیز گیند باز کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جب ہمارے کپتان ایم ایس دھونی کوئی وعدہ کرتے ہیں تو وہ اسے ضرور پورا کرتے ہیں۔ خوشی ہوئی جان کر چیمپئن کہ تمہیں یہ پسند آیا ۔ سوشل میڈیا پر فینس بھی دھونی کی سخاوت کی  جم کر تعریف کر رہے ہیں ۔

      بتادیں کہ حارث رؤف ان دنوں آسٹریلیا میں 2021-22 کی بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کے لئے کھیل رہے ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات میں 2021 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے دبدبے والے ستاروں میں سے ایک تھے ۔ وہ پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز تھے۔ وہ اسپنر شاداب خان سے صرف ایک وکٹ پیچھے تھے ۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ دوسری طرف دھونی 2021 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بطور ٹیم مینٹور ہندوستان کے بیک روم اسٹاف کا حصہ تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: