ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑا انکشاف: ایم ایس دھونی پر گوتم گمبھیر کا بڑا دعویٰ، دیا یہ بیان

ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ایس دھونی نے سال 2012 میں ہی یہ فیصلہ کر لیا تھاکہ سچن، سہواگ، گمبھیر 2015 کا ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے۔ یہ بہت بڑا جھٹکا تھا۔

  • Share this:
بڑا انکشاف: ایم ایس دھونی پر گوتم گمبھیر کا بڑا دعویٰ، دیا یہ بیان
ایم ایس دھونی پر گوتم گمبھیر کا بڑادعویٰ

ان دنوں میڈیا میں مسلسل دھونی کے سنیاس کی خبریں چرچا میں ہیں۔ اس درمیان ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے دھونی پر بڑا بیان دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈےسے خاص بات چیت کے دوران گوتم گمبھیر نے کہا کہ دھونی نے سال 2012 میں ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ میں ، سہواگ اور سچن 2015 میں ہونے والا ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آسٹریلیا دورے پر صاف طور پریہ اعلان کردیا تھا کہ وہ پلیئنگ الیون میں سچن،تندولکر، گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کو ایک ساتھ موقع نہیں دیں گے۔

گمبھیر کادھونی پر بڑا دعویٰ:۔ گوتم گمبھیر نے دعویٰ کیا کہ ایم ایس دھونی نے سال 2012 میں کہا تھا سچن ،سہواگ، اور گمبھیر کو ساتھ پلیئنگ الیون میں نہیں کھلایا جائے گا کیونکہ ان کی فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔ گمبھیر نے کہا کہ دھونی کا یہ کہنا میرے لئے بہت بڑا جھٹکا تھا۔ یہ کسی بھی کرکٹر کیلئے ایک جھٹکا ہوتاہے۔ گمبھیر نے کہا، 'میں نے  کبھی نہیں سنا کہ کوئی آپ کو سال 2012 میں ہی بتادے کہ آپ 2015 کا ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے۔ مجھے ہمیشہ لگتا ہے کہ اگر آپ رن بنارہے ہیں تو عمر صرف ایک نمبر ہے'۔.

آ پ کو بتادیں گمبھیر نے یہ بھی کہا ہے کہ اب دھونی سے آگے دیکھنے کا وقت آگیا ہے۔ گمبھیر نے کہا کہ جب دھونی کپتان تھے تو وہ بھی مستقبل کی طرف دیکھتے تھے۔ دھونی نے اپنی کپتانی میں بھی مستقبل کے کھلاڑیوں پر داؤ لگایا تھا اور انہوں نے جذبات میں نہیں پریکٹیکل فیصلے لئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: !چار سالوں سے ایم ایس دھونی کے ساتھ ہے یہ دقت، اس لئے خطرے میں کریئر


گمبھیر نے ٹی وی چینل ٹی وی 9 بھارت ورش سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب ریشبھ پنت، سنجو سیمسن اور ایشان کشن جیسے وکٹ کیپرس پر دھیان لگانے کا وقت ہے۔ انہیں ایک سے دیڑھ سال کا وقت ملنا چاہئے اور اگر وہ اچھا مظاہرہ نہ کریں تو دوسرے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کے بعد وراٹ کوہلی کو لے کر بی سی سی آئی نے لیا یہ بڑا فیصلہ
ختم ہوئی وراٹ کوہلی کی یہ ٹینشن، مل گئی یہ پاور
First published: Jul 19, 2019 08:19 AM IST