ہوم » نیوز » اسپورٹس

مہندر سنگھ دھونی نے اپنی اہلیہ ساکشی دھونی پر لگایا یہ سنگین الزام ، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

وائرل ہورہی ویڈیو میں ساکشی ، دھونی کی ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں ۔ اسی دوران دھونی ان پر الزام لگاتے ہیں کہ ساکشی یہ سب اپنے انسٹاگرام فالوورس کیلئے کرتی ہیں ۔

  • Share this:
مہندر سنگھ دھونی نے اپنی اہلیہ ساکشی دھونی پر لگایا یہ سنگین الزام ، جانیں کیا ہے پورا معاملہ
مہندر سنگھ دھونی نے اپنی اہلیہ ساکشی دھونی پر لگا یہ سنگین الزام ، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ان دنوں اپنی اہلیہ اور کنبہ کے ساتھ مدھیہ پردیش کے کانہا پارک گھومنے گئے ہیں ۔ دھونی کی اہلیہ ساکشی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر دھونی کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ساکشی کی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں دھونی ان پر بڑا الزام لگاتے نظر آرہے ہیں ۔


وائرل ہورہی ویڈیو میں ساکشی ، دھونی کی ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں ۔ اسی دوران دھونی ان پر الزام لگاتے ہیں کہ ساکشی یہ سب اپنے انسٹاگرام فالوورس کیلئے کرتی ہیں ۔ جواب میں ساکشی کہتی ہیں میں یہ سب کرتی ہوں تاکہ آپ کے فالوور مجھ سے بھی ایسے ہی پیار کریں ۔ میں بھی آپ کا ہی حصہ ہوں ، ویسے بھی میرے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ہر کوئی یہی سوال کرتا ہے کہ دھونی کہاں ہے ۔ تھالا کہاں ہے ۔



خیال رہے کہ ساکشی دھونی نے اس سے پہلے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی ، جس میں مہندر سنگھ دھونی ہوٹل میں چیک ان کررہے ہیں اور ساکشی مسلسل انہیں سویٹی سویٹی کہہ کر بلا رہی ہیں ، لیکن دھونی پلٹ کر نہیں دیکھتے ہیں ۔



ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کا ویڈیو اور تصویریں آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ وہ بھلے ہی کرکٹ کے میدان سے دور ہیں ، لیکن فینس کے درمیان ان کی مقبولیت میں میں کمی نہیں آئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر مسلسل دھونی کے فینس ان کی واپسی کی اپیل کرتے رہتے ہیں ۔ وہیں آئی پی ایل سے پہلے دھونی کی واپسی کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

بڑی خبر ! مہندر سنگھ دھونی کو پھر ملے گا بی سی سی آئی کنٹریکٹ ، مگر پوری کرنی ہوگی یہ شرط

کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی منگیتر نتاشا استانکووچ کی یہ تصویریں بنادیں گی دیوانہ ، سوشل میڈیا پر مچا رہی دھوم
First published: Jan 31, 2020 10:35 AM IST