اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی گیند باز نسیم شاہ کا بلے بازی پلان جان کر رہ جائیں گے حیران! جانئے ٹم ساوتھی کو کیسے ڈرایا؟

    پاکستانی گیند باز نسیم شاہ کا بلے بازی پلان جان کر رہ جائیں گے حیران! جانئے ٹم ساوتھی کو کیسے ڈرایا؟ (Pakistan cricket youtube)

    پاکستانی گیند باز نسیم شاہ کا بلے بازی پلان جان کر رہ جائیں گے حیران! جانئے ٹم ساوتھی کو کیسے ڈرایا؟ (Pakistan cricket youtube)

    Pakistan vs New Zealand : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ پاکستان نے پانچ دن کی محنت رائیگاں نہیں جانے دی۔ ٹیم نے 319 رنز کے ہدف کا شاندار تعاقب کیا۔ آخر میں میچ ڈرا ہوگیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ پاکستان نے پانچ دن کی محنت رائیگاں نہیں جانے دی۔ ٹیم نے 319 رنز کے ہدف کا شاندار تعاقب کیا۔ آخر میں میچ ڈرا ہوگیا ، لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکلتا ہوا نظر آرہا تھا ۔ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہوئے شاندار سنچری بنائی ۔

      سرفراز پہلی اننگز میں سنچری بنانے سے چوک گئے تھے ، لیکن دوسری اننگز میں انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 176 گیندوں پر 118 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیکن وہ میچ کے اہم موڑ پر آؤٹ ہو گئے۔ سرفراز کو مچل بریسویل نے اس وقت آؤٹ کیا، جب میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 32 رنز درکار تھے اور صرف 39 گیندیں باقی تھیں۔ پاکستان کے پاس ایک وکٹ باقی تھی۔


      ابرار احمد گیارہویں نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے میدان میں اترے۔ اسی دوران ٹیم کے نوجوان تیز گیند باز نسیم شاہ دوسرے اینڈ پر موجود تھے۔ پاکستانیوں کی نظریں دونوں کھلاڑیوں پر تھیں۔ نسیم شاہ اور ابرار احمد 21 گیندوں تک کریز پر ڈتے رہے۔ لیکن 89 ویں اوور میں نسیم شاہ نے شاندار چھکا اور چوکا لگا کر میچ کو انتہائی دلچسپ بنادیا ۔ میچ کے بعد نسیم شاہ نے بتایا کہ دو باونڈری لگانے کے دوران گیند باز ٹم ساؤتھی نے انہیں فیلڈرز کے ساتھ گھیر لیا تھا ۔

      ابرار احمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ جب ابرار میدان میں آ رہے تھے تو میں نے ساوتھی سے کہا کہ اس نے چشمہ لگا رکھا ہے۔ وہ اندھیرے میں گیند کو ٹھیک سے نہیں دیکھ پائے گا۔ لیکن جس انداز میں وہ میدان میں آرہے تھے، جیسے کہ وہ عمران خان ہیں۔ میں نے محسوس کیا کہ ہاں آدمی میں اعتماد ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: اروشی روتیلا کو کیا نسیم شاہ جانتے ہیں؟ پاکستانی تیز گیند باز کا جواب سن کر اداکارہ رہ جائیں گی ہکا بکا!


      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی تیز گیند باز نسیم شاہ نے کہا: کون ہیں اروشی روتیلا، میں نہیں جانتا، اب بالی ووڈ اداکارہ نے دیا یہ جواب



      نسیم شاہ نے بتایا کیا کہ میں نے ساوتھی سے کہا تھا کہ اگر آپ صرف ایک ہی فیلڈ رکھتے ہیں تو میں پیچھا کرنے کے لئے آگے بڑھوں گا۔ لیکن انہوں نے تمام فیلڈرز کو چوکے اور چھکوں کے بعد واپس بھیج دیا، جس کے بعد میں نے سوچا کہ اب پیچھا کرنے کیلئے آگے نہیں بڑھنا چاہئے، ڈرا بہترین آپشن ثابت ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: