உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان سے جس کھلاڑی نے چھینی جیت، نسیم شاہ نے پہلی ہی گیند پر اکھاڑ دیا اس کا اسٹمپ، دیکھئے ویڈیو

    ہندوستان سے جس کھلاڑی نے چھینی جیت، نسیم شاہ نے پہلی ہی گیند پر اکھاڑ دیا اس کا اسٹمپ، دیکھئے ویڈیو  (AP)

    ہندوستان سے جس کھلاڑی نے چھینی جیت، نسیم شاہ نے پہلی ہی گیند پر اکھاڑ دیا اس کا اسٹمپ، دیکھئے ویڈیو (AP)

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ کا فائنل میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiadubaidubaidubaidubai
    • Share this:
      دبئی : نسیم شاہ اپنی تیز گیند بازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ٹی 20 ایشیا کپ سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی ڈیبیو کیا۔ ایشیا کپ کا فائنل میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے سری لنکا نے پاکستان کو سپر 4 کے میچ میں شکست دی تھی۔ کسل مینڈس نسیم شاہ کے اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف نصف سنچری بناکر سپر-4 کے میچ میں جیت دلائی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ایشیا کپ فائنل میچ سے پہلے وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو کیا خبردار، کہا : نہ کرنا یہ کام


      سری لنکا کی اننگز کا پہلا اوور نسیم شاہ نے پھینکا ۔ پہلی گیند وائیڈ تھی۔ پتھم نسانکا نے اگلی گیند ڈاٹ بال کھیلی۔ انہوں نے دوسری گیند پر ایک رن لیا۔ تیسری گیند پر نسیم شاہ نے کسل مینڈس کو بولڈ کر دیا۔ مینڈس 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کو نہیں سمجھ سکے۔ اس سے پہلے انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 60 اور ہندوستان کے خلاف 59 رنز بنائے تھے۔


      یہ بھی پڑھئے: ٹی 20 ڈیبیو پر اس گیند باز نے پھینکی 173 KMPH کی رفتار سے گیند، ٹوٹ گئے سبھی ریکارڈ!


      پتھم نسانکا بھی فائنل میچ میں کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 8 رنز بنائے اور تیز گیند باز حارث رؤف کا شکار بن گئے ۔ انہوں نے گزشتہ دو میچوں میں نصف سنچری بنائی تھی ۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف 52 رنز بنائے تھے اور پھر پاکستان کے خلاف ناٹ آوٹ 55 رنز بنا کر سری لنکا کو جیت دلائی تھی ۔

      19 سالہ تیز گیند باز نسیم شاہ نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں شاندار آغاز کیا ہے۔ وہ اس میچ تک 4 میچوں میں 6 وکٹیں لے چکے ہیں۔ 7 رنز کے عوض 2 وکٹیں بہترین کارکردگی ہے اور اکنامی صرف 7 کی ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر ٹی ٹوینٹی کے 49 میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک بھی لے چکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: