ہوم » نیوز » اسپورٹس

منگیتر نتاشا اسٹانکووچ نے کچھ اس انداز میں لگائی ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو لپسٹک ، ویڈیو ہوا وائرل

نتاشا اسٹانکووچ نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ، جس کو فینس کافی پسند کررہے ہیں ۔

  • Share this:
منگیتر نتاشا اسٹانکووچ نے کچھ اس انداز میں لگائی ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو لپسٹک ، ویڈیو ہوا وائرل
منگیتر نتاشا اسٹانکووچ نے کچھ اس انداز میں لگائی ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو لپسٹک ، ویڈیو ہوا وائرل

ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ، جس میں منگیتر نتاشا اسٹانکووچ ان کی پیشانی پر لسپٹک لگاتی نظر آرہی ہیں ۔ نتاشا اسٹانکووچ نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ، جس کو فینس کافی پسند کررہے ہیں ۔


ویڈیو اسٹانکووچ کے ہاتھ سے شروع ہوتا ہے اور وہ اپنے ہاتھ میں لپسٹک لگاتی ہیں ۔ پھر وہ آگے بڑھتی ہیں اور ہاردک پانڈیا ایک صوفے پر بیٹھے نظر آتے ہیں ۔ اس کے بعد وہ پانڈیا کی پیشانی پر لپسٹک لگا دیتی ہیں ۔ نشان لگاتے ہی بیک گراونڈ میں آواز آتی ہے سمبا ۔ بتادیں کہ یہ ڈائیلاگ رنویر سنگھ کی فلم سمبا کا ہے ، جس کو نتاشا نے ہاردک پانڈیا پر فلما دیا ۔




 




View this post on Instagram




 

The cutest Simba I know 😁🥰 @hardikpandya93 🦁


A post shared by Nataša Stanković✨ (@natasastankovic__) on





بتادیں کہ نتاشا اسٹانکووچ اپنا لاک ڈاون منگیتر ہاردک پانڈیا کے گھر پر گزار رہی ہیں ۔ پانڈیا اور اسٹانکووچ نے یکم جنوری 2020 کو منگنی کی تھی ۔ اس بارے میں ہاردک پانڈیا کے کنبہ کو بھی خبر نہیں تھی ۔ یہ جوڑا لاک ڈٓاون کے دوران بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آرہا ہے ۔ کبھی ہاردک پانڈیا اور نتاشا ورک آوٹ کا ویڈیو شیئر کرتے ہیں تو کبھی کتوں کو نہلاتے نظر آتے ہیں ۔
First published: Apr 28, 2020 04:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading