ہندوستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے دی مات ، سیریز پر کیا قبضہ
IND vs AUS: آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان میتھیو ویڈ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت نے ہندوستان کے خلاف پانچ وکٹ پر 194 رن بنائے ۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے 19 اوورس اور چار گیندوں میں چار وکٹ گنواکر 195 رن بنالئے اور چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 06, 2020 05:44 PM IST

ہندوستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے دی مات ، سیریز پر کیا قبضہ (PIC: BCCI/Twitter)
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ سڈنی کرکٹ گراونڈ پر کھیلا گیا ۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان میتھیو ویڈ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت نے ہندوستان کے خلاف پانچ وکٹ پر 194 رن بنائے ۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے 19 اوورس اور چار گیندوں میں چار وکٹ گنواکر 195 رن بنالئے اور چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے ۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ منگل یعنی آٹھ دسمبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔
ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن شیکھر دھون نے بنائے ۔ انہوں نے 36 گیندوں میں 52 رن کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل نے 30 رن ، کپتان کوہلی نے 40 رن ، سنجو سیمسن نے 15 رن ، ہاردک پانڈیا نے 42 رن اور سریش ایئر نے 12 رن بنائے ۔
That's as clutch as they come from Hardik Pandya! 💥💥💥
Final scorecard: https://t.co/KEpZrVTqWs#AUSvIND pic.twitter.com/hbf5u37gqP
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 6, 2020
اس سے پہلے کپتان میتھیو ویڈ کے 58 اور اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ کے 46 رنوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں اتوار کے روز 20 اوور میں پانچ وکٹ پر194 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آرون فنچ کو آرام دیے جانے کے سبب اس میچ میں کپتانی سنبھالنے والے ویڈ نے 32 گیندوں پر 46 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔
گلین میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن، موئیسِس ہینرِکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کے ساتھ 26 رن اور مارکس اسٹوئینِس سے سات گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 16 رنوں کی حصہ داری کی ۔ ہندوستان کی جانب سے تیز گیندباز ٹی نٹراجن نے چار اوور میں محض 20 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔