உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: پاکستان کے تیز گیندباز حارث روف نے اڑایا بلے باز کا وکٹ، ہوا میں 'ڈانس' کرتا دکھا اسٹمپ، دیکھئے وائرل ویڈیو

    VIDEO: پاکستان کے تیز گیندباز حارث روف نے اڑایا بلے باز کا وکٹ، ہوا میں 'ڈانس' کرتا دکھا اسٹمپ، دیکھئے وائرل ویڈیو (Pakistan Cricket Twitter)

    VIDEO: پاکستان کے تیز گیندباز حارث روف نے اڑایا بلے باز کا وکٹ، ہوا میں 'ڈانس' کرتا دکھا اسٹمپ، دیکھئے وائرل ویڈیو (Pakistan Cricket Twitter)

    NED vs PAK 1st ODI: بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ون ڈے سیریز میں جیت سے آغاز کیا ہے ۔ ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دی ۔ تاہم میزبان ہالینڈ نے میچ میں سخت مقابلہ کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ون ڈے سیریز میں جیت سے آغاز کیا ہے ۔ ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دی ۔ تاہم میزبان ہالینڈ نے میچ میں سخت مقابلہ کیا۔ فخر زمان کی سنچری کی بنیاد پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے 6 وکٹوں پر 314 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ بابر نے بھی 74 رنز بنائے۔ جواب میں نیدرلینڈز نے 8 وکٹوں پر 298 رنز بنائے۔ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ناٹ آوٹ 71 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ وکرمجیت سنگھ (65) اور ٹام کوپر (65) نے بھی شاندار اننگز کھیلی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IPL یا پاکستان سپر لیگ؟ اب کھلاڑیوں کے سامنے کسی ایک کو منتخب کرنے کا سوال


      پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف نے میچ میں شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے 10 اوورز میں 51 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کے سب سے کامیاب گیند باز بھی رہے۔ انہوں نے اننگز کے 5ویں اوور میں ویسلے بیریسی کو بولڈ کیا۔ بلے باز نے گیند کو چھوڑنے کی کوشش کی، لیکن ان کا اسٹمپ اڑ گیا اور وہ دور جاکر گرا ۔ اس وکٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور فینس بھی اس کو پسند کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ون ڈے ڈیبیو کرنے والے تیز گیند باز نسیم شاہ نے بھی 67 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا دوسرا میچ 18 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: T20 WC ایشیا میں لوٹے گا واپس، ہندوستان ۔ سری لنکا 2026 میں مل کر کریں گے میزبانی


      اس سے پہلے بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ امام الحق (2) جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ لیکن پھر سلامی بلے باز فخر زمان اور بابر نے دوسری وکٹ کے لیے 168 رنز کی بڑی شراکت داری کرکے ٹیم کو سنبھالا ۔ بابر نے 85 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ 6 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ تاہم وہ سنچری نہیں بنا سکے۔ دوسری جانب فخر نے 109 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 7ویں سنچری ہے۔ انہوں نے 12 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ وہ پلیئر آف دی میچ بھی بنے۔

      آخر میں آل راؤنڈر شاداب خان نے جارحانہ اننگز کھیل کر اسکور کو 300 رنز کے پار پہنچایا ۔ شاداب 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ انہوں نے 28 گیندوں کی طوفانی اننگز میں 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اسٹرائیک ریٹ 171 رہا۔ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے آغا سلمان نے بھی جارحانہ رخ دکھایا۔ وہ 16 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: