IND vs NZ: واشنگٹن سندر کی نصف سنچری رائیگاں، ہاردک ۔ سوریہ بھی ناکام، نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو ہرایا
IND vs NZ: سندر کی نصف سنچری رائیگاں، ہاردک ۔ سوریہ بھی ناکام، نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو ہرایا -AP
India vs New Zealand : ٹاس ہارنے کے بعد کیوی ٹیم پہلے بلے بازی کے لئے اتری اور 6 وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم 9 وکٹوں پر صرف 155 رنز بنا سکی۔ یہ میچ 21 رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ۔
نئی دہلی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا گیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد کیوی ٹیم پہلے بلے بازی کے لئے اتری اور 6 وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم 9 وکٹوں پر صرف 155 رنز بنا سکی۔ یہ میچ 21 رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی شروعات کافی خراب رہی۔ لوکل ہیرو ایشان کشن نے صرف 4 رنز بنائے جبکہ ون ڈے سیریز میں تہلکہ مچانے والے شبھمن گل بھی صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ راہل ترپاٹھی بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ لگاتار تین جھٹکوں کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا اور نائب کپتان سوریہ کمار یادو نے اننگز کو سنبھالا۔ وکٹیں بچانے کے ساتھ ساتھ دونوں نے رن کی رفتار بھی بڑھا دی، لیکن سیٹ ہونے کے بعد دونوں آؤٹ ہو گئے۔ سوریہ نے 47 اور ہاردک نے 21 رنز بنانے کے بعد اپنا وکٹ گنوایا۔
مشکل میں گھری ٹیم انڈیا کے لئے واشنگٹن سندر نے ایک اینڈ کو پکڑ کر زوردار بلے بازی کی۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 5 چوکے اور 3 چھک لگا کر اپنی نصف سنچری بنائی ۔ آخری اوور میں وہ لوکی فرگیوسن کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔
مچیل اور کانوے کی نصف سنچریاں
اس سے پہلے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دو نصف سنچریاں بنیں ۔ وکٹ کیپر ڈیون کانوے نے 35 گیندوں میں 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ اس کے بعد لوئر آرڈر میں آتے ہوئے ڈیرل مچیل نے ہاتھ کھولے اور 30 گیندوں میں 3 چوکے اور 5 چھکے لگا کر 59 رنز بنائے۔
آخر میں کھیلی گئی اس طوفانی اننگز نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں پر 176 رنز تک پہنچا دیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔