ہوم » نیوز » اسپورٹس

لائیو میچ میں انوکھا نظارہ ، ہیلمیٹ پہن کر گیند بازی کرنے کیلئے اترا یہ کھلاڑی ، جانئے کیوں

نیوزی لینڈ کے لئے 15 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلنے والے ایلس بدھ کو فورڈ ٹرافی میں کینٹربری اور ناردن ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہیلیمٹ پہن کر آئے ۔

  • Share this:
لائیو میچ میں انوکھا نظارہ ، ہیلمیٹ پہن کر گیند بازی کرنے کیلئے اترا یہ کھلاڑی ، جانئے کیوں
لائیو میچ میں انوکھا نظارہ ، ہیلمیٹ پہن کر گیند بازی کرنے کیلئے اترا یہ کھلاڑی ، جانئے کیوں

کرکٹ کے میدان پر کئی مرتبہ کھلاڑی کسی حادثہ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ زیادہ تر بلے بازوں کے سر پر گیند لگنے کے واقعات سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے کچھ بلے باز سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ لیکن گیند لگنے کا خطرہ گیند بازوں کو بھی لاحق رہتا ہے ، اس لئے کسی ایسے واقعہ سے بچنے کیلئے نیوزی لینڈ کے گیند باز اینڈریو ایلس ہیلمیٹ لگا کر گیند بازی کرتے ہیں ۔ دراصل فورڈ ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں ان کے سر پر گیند لگ گئی تھی ، جس کے بعد وہ اس سیزن میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں ، اس لئے جب بھی وہ گیند بازی کرنے کیلئے آتے ہیں تو ہیلمیٹ لگا کر ہی آتے ہیں ۔



نیوزی لینڈ کے لئے 15 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلنے والے ایلس بدھ کو فورڈ ٹرافی میں کینٹربری اور ناردن ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہیلیمٹ پہن کر آئے ۔ گزشتہ سیزن میں ایلس کے سر پر جیت راول کا اتنا تیز شاٹ لگا تھا کہ گیند باونڈری تک چلی گئی تھی ، لیکن اس واقعہ نے سفید بال کرکٹ میں بڑھتے حادثات کی طرف سب کی توجہ مبذول کرادی ۔ گزشتہ سال کینٹربری کی جانب سے آکلینڈ کے خلاف گیند بازی کرتے ہوئے ایلس نے 50 ویں اوور میں گیند بازی کی ۔ اسٹرائیک پر جیت راول کھڑے تھے ۔ راول نے زوردار شاٹ کھیلا جو سیدھے ایلس کو لگتے ہوئے باونڈری کے باہر چلی گئی ۔

jeet raval short

دسمبر 2017 میں اوٹیگو کے تیز گیند باز وارن بانرس گیند بازی کے دوران ہیلمیٹ پہننے والے پہلے گیند باز بنے تھے ۔ انہوں نے اپنے ہیڈگیئر کی نقاب کشائی کی ، جو دیکھنے میں بائیک کے ہیلیمٹ جیسا تھا ۔ اس کو نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر پیٹر میک گلاشن نے تیار کیا تھا ۔ ٹی 20 میچ میں اکثر دنیش کارتک بھی اس کو ہی پہنتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔
First published: Nov 27, 2019 11:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading