ہوم » نیوز » اسپورٹس

نیوزی لینڈ کا 6 فٹ 8 انچ لمبا یہ گیند باز ہے ٹیم انڈیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ، 7 رن دے کر لے چکا ہے 6 وکٹ

ٹرینٹ بولٹ، لكی فرگوسن اور میٹ ہینری کے زخمی ہونے کی وجہ سے جیمیسن کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے ۔

  • Share this:
نیوزی لینڈ کا 6 فٹ 8 انچ لمبا یہ گیند باز ہے ٹیم انڈیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ، 7 رن دے کر لے چکا ہے 6 وکٹ
نیوزی لینڈ کا 6 فٹ 8 انچ طویل یہ گیند باز ہے ٹیم انڈیا کیلئے خطرہ،7 رن دے کر لے چکا ہے6وکٹ

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے چھ فٹ آٹھ انچ طویل فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو جمعرات کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آکلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جیمیسن نے ابھی تک نیوزی لینڈ کی جانب سے كوئي میچ نہیں کھیلا ہے۔ جیمیسن نیوزی لینڈ کے سب سے دراز قد کرکٹر ہیں ۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 25 میچوں میں 72 وکٹ اور لسٹ اے میچوں میں 33 وکٹ حاصل کئے ہیں ۔


ٹرینٹ بولٹ، لكی فرگوسن اور میٹ ہینری کے زخمی ہونے کی وجہ سے جیمیسن کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے ۔ جیمیسن چھ فٹ آٹھ انچ (2.03 میٹر) لمبے اور اپنی ٹیم کے بیٹنگ کوچ دو میٹر طویل پیٹرفلٹن سے بھی ان کا قد زیادہ ہے ۔ انہوں نے کرائسٹ چرچ میں انڈیا اے کے خلاف 49 رن پر چار وکٹ لئے تھے۔


نیوزی لینڈ کی ٹی 20 لیگ سپر اسمیش میں صرف سات رن دے کر چھ وکٹ لئے تھے ۔
نیوزی لینڈ کی ٹی 20 لیگ سپر اسمیش میں صرف سات رن دے کر چھ وکٹ لئے تھے ۔


بتادیں کہ کائل انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ تاہم کائل سال 2019 میں اس وقت سرخیوں میں آگئے تھے ، جب انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹی 20 لیگ سپر اسمیش میں صرف سات رن دے کر چھ وکٹ لئے تھے ۔ آکلینڈ کے خلاف کائل نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
First published: Jan 30, 2020 11:01 PM IST