ہوم » نیوز » اسپورٹس

ENG vs PAK: پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ میں کیا شرمناک کام ! بابر اعظم کو نہیں ہوگا یقین

England vs Pakistan ODI Series: انگلینڈ کی ٹیم تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں دو صفر سے آگے ہے ۔ آخری میچ منگل کو کھیلا جائے گا ۔ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم دونوں میچ میں 200 رن کے اسکور تک بھی نہیں پہنچ سکی ۔

  • Share this:
ENG vs PAK: پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ میں کیا شرمناک کام ! بابر اعظم کو نہیں ہوگا یقین
ENG vs PAK: پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ میں کیا شرمناک کام ! بابر اعظم کو نہیں ہوگا یقین ۔ (AFP)

لندن : پاکستان کی ٹیم ون ڈے سیریز میں خاص کارکرگی نہیں دکھاسکی ۔ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیزی میں ٹیم صفر دو سے پیھچے ہے ۔ آخری میچ منگل کو کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ کی مین ٹیم کورونا کی وجہ سے نہیں کھیل رہی ہے ۔ دوسرے درجہ کی ٹیم کے سامنے پاکستان کی ٹیم نے گھٹنے ٹیک دئے ۔


پاکستان کی ٹیم دونوں میچ میں 200 رن کے اسکور تک نہیں پہنچ سکی ۔ سیریز کے دوران میچ ہارنے کے ساتھ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ میں سب سے زیادہ ون ڈے میچ ہارنے والی غیر ملکی ٹیم بن گئی ہے ۔ اس نے 92 میں سے 52 میچ ہارے ہیں ۔ سیریز سے پہلے آسٹریلیا اور پاکستان مشترکہ طور پر 50 ۔ 50 میچوں میں شکست کے ساتھ ٹاپ پر تھے ، لیکن اب پاکستانی ٹیم ٹاپ پر ہے ۔ پاکستان نے انگلینڈ میں 38 ون ڈے میچیز جیتے ہیں جبکہ دو میچ میں نتیجہ نہیں آیا ہے ۔


بابر اعظم پاکستان کے 17 ویں کپتان


بابر اعظم انگلینڈ میں ون ڈے میں کپتانی کرنے والی پاکستان کے 17 ویں کپتان ہیں ۔ انہوں نے اب تک دو میچ میں کپتانی کی ہے اور ٹیم کو دونوں میچ میں شکست ملی ہے ۔ ٹیم کو سب سے زیادہ آٹھ آٹھ شکست عمران خان اور سرفراز احمد کی کپتانی میں ملی ہے ۔ جیت کی بات کی جائے تو بطور کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ میں سب سے زیادہ نو ون ڈے میچیز جیتے ہیں ۔ 17 میں سے پانچ کپتان ایک بھی میچ نہیں جیت سکے ہیں ۔

ٹی ٹوینٹی سیریز بھی ہونی ہے

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز بھی ہونی ہے ۔ ٹی ٹوینٹی کے مقابلے 16 جولائی ، 18 جولائی اور 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔ انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچوں میں پاکستان کی ٹیم کا ریکارڈ اچھا ہے ۔ ٹیم نے 17 میں سے 10 میچوں میں جیت حاصل کی ہے جبکہ چھ میں اس کو شکست ملی ہے اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکلا ۔ بطورکپتا بابر اعظم نے تین میں سے ایک جیت درج کی ہے جبکہ ایک میں شکست ملی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2021 08:31 PM IST