உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا ، نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی رد کیا دورہ ، بتائی یہ خاص وجہ

    پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا ، نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی رد کیا دورہ ، بتائی یہ خاص وجہ ۔ تصویر : لیام ویلنگسٹن ۔ انسٹاگرام )

    پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا ، نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی رد کیا دورہ ، بتائی یہ خاص وجہ ۔ تصویر : لیام ویلنگسٹن ۔ انسٹاگرام )

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ رد کردیا ہے ۔ انگلینڈ کی خاتون اور مرد ٹیم کو اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا ۔ حالانکہ ای سی بی نے براہ راست طور پر سیکورٹی وجوہات کی بات نہیں کہی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      لندن : انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیا ہے ۔ انگلینڈ کی خاتون اور مرد ٹیم کو اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا ، لیکن اس نے ذہنی دباو اور موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے دورہ رد کردیا ہے ۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے سیکورٹی وجوہات سے پاکستان کا دورہ میچ شروع ہونے سے کچھ منٹ پہلے رد کردیا تھا ۔ اس درمیان پی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے گھریلو مقابلے نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلیں گے ۔

      ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے ہم پریکٹس میچ کھیلنے کیلئے متفق ہوئے تھے ۔ ساتھ ہی خاتون ٹیم کو بھی دورہ پر جانا تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی ذہنی اور جسمانی صحت اولین ترجیح میں شامل ہے ۔ موجودہ حالات میں یہ مزید اہم ہے ۔ ہمیں معلوم ہے کہ وہاں جانے کو لے کر اپنی تشویشات ہیں ۔

      ای سی بی نے کہا کہ وہاں جانے سے کھلاڑیوں پر دباو بڑھے گا ۔ کھلاڑی پہلے سے کورونا کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ ان حالات میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے یہ تیاری کیلئے اچھی صورتحال نہیں ہوگی ۔ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ معلوم ہو کہ انگلینڈ نے 2019 کا ون ڈے ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے ۔ ایسے میں ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی اپنی اس کارکردگی کو برقرار رکھنا چاہے گی ۔

      انگلینڈ کا پاکستان کا دورہ رد ہونے سے بی سی سی آئی کو راحت ملے گی ۔ کیونکہ آئی پی ایل میں کھیل رہے 10 میں سے 9 انگلش کھلاڑی پاکستان سیریز کی وجہ سے پلے آف مقابلوں میں نہیں کھیل سکتے تھے ۔ یہ بھی ٹیموں کیلئے بڑا جھٹکا تھا ، لیکن اب وہ ناک آوٹ مقابلوں میں اتر سکیں گے ۔ انگلینڈ کے کپتان آین مارگن کے کے آر کی کپتانی کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: