உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہندر سنگھ دھونی نے پانچ سال پہلے کردی تھی پاکستان کے خلاف ہندوستان کی ہار کی پیشین گوئی! پرانا ویڈیو وائرل

    India Vs Pakistan: دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں کبھی بھی پاکستان کے خلاف نہیں ہاری ۔ 2016 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو کولکاتہ میں چھ وکٹ سے ہرایا تھا ۔

    India Vs Pakistan: دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں کبھی بھی پاکستان کے خلاف نہیں ہاری ۔ 2016 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو کولکاتہ میں چھ وکٹ سے ہرایا تھا ۔

    India Vs Pakistan: دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں کبھی بھی پاکستان کے خلاف نہیں ہاری ۔ 2016 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو کولکاتہ میں چھ وکٹ سے ہرایا تھا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کراری ہار کے بعد ٹیم انڈیا کے فینس کافی مایوس ہیں ۔ خاص کر جس انداز میں پاکستان کو اس میچ میں جیت ملی ، اس سے لوگوں کی ناراضگی بڑھ گئی ہے ۔ ہندوستان کو 10 وکٹوں سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس درمیان ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور ٹیم کے موجود مینٹور مہندر سنگھ دھونی کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ پانچ سال پرانے اس ویڈیو میں دھونی یہ کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں کہ آج نہ کل ٹیم انڈیا کا پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں نہیں ہارنے کا ریکارڈ ضرور ٹوٹے گا ۔

      سوشل میڈیا پر ان کا یہ ویڈیو کئی لوگ شیئر کررہے ہیں ۔ دھونی 2016 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہہ رہے تھے ۔ اگر آپ کو اس پر فخر ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں پاکستان سے گیارہ صفر سے آگے ہیں تو یہ بھی ایک سچائی ہوگی کہ ہم آج نہ کل ضرور ہاریں گے ۔ خواہ آج ہاریں ، دس سال بعد ہاریں ، بیس سال بعد ہاریں یا پچاس سال بعد ہاریں ، لیکن ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ آپ ہمیشہ جیتتے رہیں گے ۔


      بتادیں کہ دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں کبھی بھی پاکستان کے خلاف نہیں ہاری ۔ 2016 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو کولکاتہ میں چھ وکٹ سے ہرایا تھا ، لیکن اتوار کو پاکستان نے 29 سال سے چلے آرہے پرانے ریکارد کو توڑ دیا ۔ میچ کے بعد دھونی کئی پاکستانی کرکٹروں سے ملتے بھی نظر آئے ۔ ظاہر ہے کہ پاکستان کے کئی کرکٹرس دھونی کی کافی عزت کرتے ہیں ۔

      پاکستان نے ہمیں کھیل کے ہر شعبہ میں مات دی : وراٹ

      ہندستان کو ورلڈ کپ میں پاکستان سے 10 وکٹ سے ملی شرمناک شکست کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کو پاکستان نے میچ سے پوری طرح باہر کردیا تھا۔ وراٹ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے یقینی طورپر ہمیں شکست سے دوچار کردیا۔ اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر آپ مخالف ٹیم کو پوری طرح میچ سے باہر نہیں کرتے ہیں تو آپ 10 وکٹ سے نہیں جیت سکتے ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی موقع بھی نہیں ملا۔ وہ بہت پیشہ ور تھے اور آپ کو یقینی طورپر انہیں اس کا کریڈٹ دینا ہوگا۔ ہم نے اپنی بھرپور کوشش کی۔ ان پر دباؤ تھا لیکن ان کے پاس جواب تھا۔ اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں مجھے بالکل بھی کوئی عار نہیں ہے کہ ایک ٹیم ہم سے بہتر کھیلی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: