ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND VS SL, 2nd T20I: سری لنکا نے جیتا دوسرا ٹی ٹوینٹی ، سیریز ایک ایک سے برابر

India vs Sri Lanka, 2nd T20I : سری لنکا نے اس جیت کے ساتھ ہی ٹی ٹوینٹی سیریز ایک ایک سے برابر کرلی اور سیریز کے فاتح کا فیصلہ جمعرات کو ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہوگا ۔

  • Share this:
IND VS SL, 2nd T20I: سری لنکا نے جیتا دوسرا ٹی ٹوینٹی ، سیریز ایک ایک سے برابر
IND VS SL, 2nd T20I: سری لنکا نے جیتا دوسرا ٹی ٹوینٹی ، سیریز ایک ایک سے برابر (AP)

نئی دہلی : کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے ٹیم انڈیا کو چار وکٹ سے شکست دیدی ۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں پانچ وکٹ گنوا کر 132 رن بنائے ۔ جواب میں سری لنکا نے دو گیند پہلے ہی چھ وکٹ گنوا کر ہدف حاصل کرلیا ۔ سری لنکا کی جیت میں دھننجے ڈی سلوا نے ناٹ آوٹ 40 رن بنائے ۔ منود بھانوکا نے بھی 36 رنوں کی اہم اننگز کھیلی ۔


سری لنکا نے اس جیت کے ساتھ ہی ٹی ٹوینٹی سیریز ایک ایک سے برابر کرلی اور سیریز کے فاتح کا فیصلہ جمعرات کو ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہوگا ۔ ہندوستان کیلئے کلدیپ یادو نے دو وکٹ جھٹکے ۔ ورون چکرورتی نے صرف 18 رن دے کر ایک وکٹ لیا ، لیکن چیتن سکاریا نے 3.4 اوورس میں 34 رن دے کر میچ کو سری لنکا کی جھولی میں ڈال دیا ۔


ادھر ٹیم انڈیا کی جانب سے کپتان شیکھر دھون نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رن کی سب سے زیادہ پاری کھیلی۔ رتوراج گائکواڑ نے 18 گیندوں پر 21، دیودت پڈیکل نے 23 گیندوں پر 29 رن بنائے ۔ سنجو سیمسن سات اور نتیش رانا‘ 9 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھونیشور کمار نے ناٹ آؤٹ 13 رن بنا کر ٹیم کو 132 تک پہنچایا۔


ہندوستان نے 12 اوور میں 81 رن بنا لیے تھے لیکن اس کے بعد اگلے آٹھ اوور میں ہندوستان محض 51 رن جوڑے اور چار وکٹ گنوائے۔ سری لنکا کی طرف سے اکیلا دھننجے نے چار اوور میں 29 رن دے کر سب سے زیادہ وکٹ حاصل کیے۔ وانندو ہسارنگ، دُشمنت چمیرا ‘کپتان داسُن شناکا کو ایک ایک وکٹ ملا۔

بتادیں کہ ٹیم انڈیا کے آٹھ باضابطہ کھلاڑیوں کے کورونا متاثرہ کرونال پانڈیا کے قریب رابطے میں آنے کے سبب ٹیم میں شریک ہونے میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد بی سی سی آئی نے پانچ نیٹ گیندبازوں کو ٹیم کے ساتھ جوڑا۔ حالانکہ نئے کھلاڑی انھیں ملے موقع کا پورا فائدہ نہیں اٹھا پائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 29, 2021 12:27 AM IST